عالمی خبریں

72 گھنٹے کی جنگ بندی کے باوجود شمالی خرطوم اور ام درمان میں دیکھی گئی لڑائی

24 اپریل کی آدھی رات کو نافذ ہونے والی 72 گھنٹے کی جنگ بندی کے اعلان کے باوجود سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان گزشتہ دو دنوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میدییا</p></div>

سوشل میدییا

 

خرطوم: سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جمعرات کو جنگ بندی کے تیسرے اور آخری دن نئی جنگ بندی ہوگئی تاہم اس کے باوجود سیکورٹی تناؤ موجود ہے۔ ’’العربیہ‘‘ اور ’’الحدث‘‘ کے ذرائع کے مطابق فوج نے ام درمان اور خرطوم میں فضائی حملے کیے ہیں۔ ساتھ ہی دارالحکومت میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے زمین پر کارروائیوں سے متعلق آوازیں سنی گئی ہیں۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے خرطوم کے متعدد رہائشی محلوں میں نہ پھٹنے والے بارود اور ہتھیاروں کی موجودگی سے خبردار کر دیا ہے۔ ادارہ نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں یہ بھی اشارہ کیا کہ 72 گھنٹے کی جنگ بندی کے باوجود شمالی خرطوم اور ام درمان میں لڑائی دیکھی گئی اور مغربی دارفور میں بھی تشدد میں اضافے دیکھا گیا ہے۔

Published: undefined

24 اپریل کی آدھی رات کو نافذ ہونے والی 72 گھنٹے کی جنگ بندی کے اعلان کے باوجود سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان گزشتہ دو دنوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔ بیان میں خرطوم کے کچھ رہائشی علاقوں میں غیر پھٹنے والے ہتھیاروں کی موجودگی کی غیر مصدقہ اطلاعات کے پھیلاؤ سے خبردار کیا گیا ہے۔ واضح رہے ایک طرف جھڑپیں جاری ہیں تو دوسری طرف عام شہری خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن کی قلت کا شکار ہیں، خاص طور پر خرطوم اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں مواصلات یا بجلی کی رسائی محدود ہوگئی۔

Published: undefined

نقل و حمل کے اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر خرطوم سے مصری سرحد کی طرف سفر کے لیے اخراجات بہت بڑھ گئے ہیں۔ شہری خرطوم اور النیل الازرق، شمالی کردفان، اور دار فور کے شمالی، جنوبی اور مغربی علاقوں سے فرار ہوتے رہتے ہیں۔

Published: undefined

اسپتال اب بھی ادویات، طبی مواد اور سامان کی شدید قلت کا شکار ہیں اور انہیں کام کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ ان میں سے بیشتر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھلی کچہریوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ سوڈانی وزارت صحت کے مطابق 15 اپریل کو ملک کی دو سب سے بڑی فوجی قوتوں کے درمیان بدھ تک ہونے والی جھڑپوں میں 512 افراد ہلاک اور 4000 زخمی ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined