
Getty Images
نئے سال کے جشن کے دوران جمعرات کو سوئٹزرلینڈ میں زوردار دھماکے سے افرا تفری مچ گئی۔ یہاں نئے سال کے پہلے دن ایک سکی ریزورٹ میں دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ ابتدائی طور پراس واردات میں 10 لوگوں کی موت کی خبر آ رہی ہے جبکہ کئی زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ سوئس پولیس نے جمعرات کی صبح بتایا کہ یہ دھماکہ لگژری الپائن سکی ریزورٹ سٹی کرانس مونٹانا کے ایک بار میں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
Published: undefined
جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے والس کینٹن میں پولیس کے ایک ترجمان گیٹن لیتھن نے اے ایف پی کو بتایا کہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر دھماکہ ہوا ہے جس میں شروعاتی خبروں کے مطابق 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ صبح 1.30 (00.30 جی ایم ٹی) بجے لی کنسٹیلیشن نامی ایک ریزورٹ میں ہوا جو سیاحوں کے درمیان کافی مقبول ہے۔ واردات کے وقت لوگ یہاں نئے سال کا جشن منا رہے تھے۔
Published: undefined
دھماکے کی وجہ سے ریزورٹ میں بھیانک آگ لگ گئی اور لوگوں کو چیختے چلاتے باہر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کی اور آگ بجھانے کی کوشش کی جس نے ریزورٹ کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دھماکے کے فوراً بعد آگ بھڑکتی دکھائی دے رہی ہے۔ لوگ زخمیوں کو بچانے کے لیے دوڑتے نظر آرہے ہیں۔
Published: undefined
سوئس میڈیا کے حوالے سے سامنے آنے والی تصاویر میں ایک عمارت میں آگ لگی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔ وہیں قریب ہی کئی ایمرجنسی گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں دھماکے کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ابتدائی طور پرہلاکتوں کی سہی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق کرانس مونٹانا ویلس کے سوئس علاقے میں ایک اپ مارکیٹ سکی ہے۔ یہ ریزورٹ برطانوی سیاحوں کے درمیان زبردست مقبول ہے۔ جنوری کے آخر میں یہ ریزورٹ ایک بڑے اسپیڈ اسکیننگ اوینٹ، ایف آئی ایس ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا ہے۔ کرانس مونٹانا سوئٹزرلینڈ کی راجدھانی برن سے تقریباً دو گھنٹے کی دوری پرہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined