بلیک آؤٹ کا نظارہ (تصویر سوشل میڈیا)
یورپ کے کئی ممالک میں اچانک بجلی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اسپین، پرتگال، فرانس اور بیلجیم کو بلیک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے ہوائی خدمات سے لے کر میٹرو خدمات تک متاثر ہو گیا ہے۔ دوپہر کے وقت میڈرڈ سے لے کر لسبن تک بڑی آبادی تاریکی میں ڈوب گئی۔ اس ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متاثرہ ممالک نے فوری طور پر پروٹوکول نافذ کر دیے ہیں۔ فی الحال بلیک آؤٹ کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سائبر حملہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
اسپین کے نیشنل گرِڈ آپریٹر ’ریڈ الیکٹریکا‘ نے بیان جاری کر بتایا کہ پورے ملک میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے سیکٹر کمپنیوں کے ساتھ مل کر کئی ٹھوس اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف پرتگال کے گرِڈ آپریٹر ’ای-ریڈیس‘ نے بتایا کہ یہ بحران یورپی پاور گرِڈ میں آئی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں وولٹیج عدم توازن کو اہم وجہ مانا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے بجلی کا نظام مکمل طور سے درہم برہم ہو گیا ہے۔
Published: undefined
بلیک آؤٹ کی وجہ سے ٹریفک کی لائٹیں بند ہو گئیں اور میٹرو خدمات بھی رک گئیں، جس کی وجہ سے سڑکوں پر بد انتظامی پھیل گئی۔ اسپتالوں میں بیک اپ جنریٹر کی مدد سے ضروری خدمات چلائے جا رہے ہیں، لیکن افسران نے اسپتال اسٹاف سے کمپیوٹر بند کرنے اور بجلی کی بچت کے دیگر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ فی الحال یہ بھی واضح نہیں ہے کہ یہ بلیک آؤٹ کتنی دیر تک جاری رہے گا۔ اسپین میں حالات پر قابو پانے کے لیے کرائسز مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
ہسپانوی افسران نے کہا ہے کہ اب تک بلیک آؤٹ کے پیچھے سائبر اٹیک سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اس کی گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ یوروپ میں اس سے قبل بھی چھوٹی موٹی تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے کئی بڑے بلیک آؤٹ ہوئے ہیں۔ 2003 میں سوئٹزرلینڈ میں ایک درخت سے بجلی لائن کٹنے کے بعد پوار اٹلی اندھیرے میں ڈوب گیا تھا۔ اس لیے اس بار بھی تکنیکی وجوہات یا سائبر حملے دونوں ہی امکانات کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہسپانوی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایمرجنسی خدمات کو غیر ضروری کال نہ کریں۔ یورپی کمیشن نے سالوں سے ملکوں کے درمیان بہتر توانائی کے نظام کے بہتر انضمام کی ضرورت پر زور دیا ہے، لیکن پیش رفت کافی سست رہی ہے۔ حالیہ بحران نے ایک بار پھر سے اس سمت میں سنجیدگی سے یوروپ کو سوچنے کے لیے مجبور کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined