ایلون مسک / آئی اے این ایس
معروف مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پیر کے روز ایک دن میں کئی بار ڈاؤن ہو گیا، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے صارفین کو لاگ ان اور دیگر خدمات کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریکنگ ویب سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق، عالمی سطح پر 40 ہزار سے زائد صارفین نے شکایات درج کرائیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایپ، ویب سائٹ اور سرور کنکشن میں متعدد مسائل پیش آئے۔
Published: undefined
ایلون مسک نے اس مسئلے پر ردعمل دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایکس پر ایک بڑا سائبر حملہ کیا گیا، جو مبینہ طور پر یوکرین کے خطے سے ہوا۔ فاکس نیوز پر ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں مکمل طور پر معلوم نہیں کہ کیا ہوا لیکن یوکرین کے علاقے سے جنریٹ ہونے والے آئی پی ایڈریسز کے ذریعے ایکس کے سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔ مسک کے مطابق، یہ حملہ انتہائی منظم تھا اور کسی بڑی تنظیم یا ملک کی پشت پناہی حاصل ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی رپورٹ کے مطابق، پہلی بار سہ پہر 3:30 بجے، پھر شام 7 بجے اور تیسری بار رات 8:44 پر ایکس کی سروس متاثر ہوئی۔ دنیا کے مختلف ممالک بشمول ہندوستان، کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا میں صارفین کو اس سے مشکلات کا سامنا رہا۔
ابتدا میں ایکس انتظامیہ نے اس مسئلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جس پر صارفین نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کمپنی پر جوابدہی نہ کرنے کا الزام لگایا۔ تاہم، بعد میں ایلون مسک نے خود ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف ایک بڑا سائبر حملہ کیا گیا، جس میں بھاری وسائل استعمال کیے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined