عالمی خبریں

عالمی ادارۂ صحت کی اپیل، اومیکرون سے نہ گھبرائیں

ادارے کی چیف سائنٹسٹ سوامیا سوامی ناتھن کے مطابق اگرچہ یہ درست ہے کہ اومیکرون تیزی سے پھیلنے والا ویرینٹ ہے، تاہم لوگوں کو اس سے گھبرانا نہیں چاہئے۔

عالمی ادارۂ صحت کی اپیل، اومیکرون سے نہ گھبرائیں
عالمی ادارۂ صحت کی اپیل، اومیکرون سے نہ گھبرائیں 

جینوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ادارے کی چیف سائنٹسٹ سوامیا سوامی ناتھن کے مطابق اگرچہ یہ درست ہے کہ اومیکرون تیزی سے پھیلنے والا ویرینٹ ہے، تاہم لوگوں کو اس سے گھبرانا نہیں چاہئے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کورونا ویکسین میں تبدیلیاں کرکے اسے اومیکرون کے خلاف مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے‘‘۔ انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال اس بارے میں بھی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی کہ اومیکرون کتنا اور کس حد تک پھیلے گا۔ ہمیں نئے ورینٹ سے گھبرانے کے بجائے اس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بچاؤ کی مؤثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اب تک ایشیا، افریقہ، مشرق وسطیٰ، یوروپ اور امریکہ میں کورونا وائرس کے نئے ’اومیکرون ویرینٹ‘ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مزید ملکوں میں بھی پھیلتا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو