عالمی خبریں

پائیدار ترقی کے مقاصد کو ’کورونا وائرس‘ نے دیا زبردست جھٹکا: ڈبلیو ایچ او

ایک رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ دنیا کے ایک ارب لوگ اس سال اپنے بجٹ کا کم از کم 10 فیصد حصہ صحت پر خرچ کریں گے اور اس سے سب سے زیادہ نچلی وسطی آمدنی والے ممالک متاثرہوں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنے عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار رپورٹ 2020 میں خبردار کیا ہے کہ سال 2030 تک مسلسل ترقی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے جس میں پیش رفت اب تک ہوئی ہے اسے کورونا وبا کافی چوٹ پہنچا سکتا ہے۔

Published: undefined

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس ادھانوم گیبریسس نے اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ تسلیم کیا کہ صحت کے شعبے میں کافی ترقی کی جا چکی ہے لیکن جو ترقی ہونی چاہیے تھی وہ مقصد حاصل نہیں کیا جا سکا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے اب اسے اور نقصان پہنچ سکتا ہے اور ایک اچھی بات یہ ہے کہ دنیا میں لوگ اب لمبی عمر اور صحت مند زندگی جی رہے ہیں لیکن یہ افسوسناک بات بھی ہے کہ پائیدار ترقی کے مقاصد کو حاصل کرنے کی رفتار کافی سست ہے۔ ابھی کورونا وبا کی وجہ سے یہ رفتار اور کم ہو جائے گی۔

Published: undefined

اس رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ دنیا کے ایک ارب لوگ اس سال اپنے بجٹ کا کم از کم 10 فیصد حصہ صحت پر خرچ کریں گے اور اس سے سب سے زیادہ نچلی وسطی آمدنی والے ممالک متاثرہوں گے۔ گیبریسس کا کہنا ہے کہ مکمل عالم اس وقت گزشتہ 100 سالوں کی سب سے زیادہ سنگین اس وبا سے لڑ رہا ہے اور اس وجہ سے پائیدار ترقی کے ہدف کو حاصل کرنا کافی مشکل کام ہوگا۔ ہم سب کو مل کر بنیادی صحت ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنا چاہیے اور جو بھی سب سے کمزور ملک ہے ان کی مدد کرنی چاہیے تاکہ تفاوت کو ختم کیا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined