عالمی خبریں

کورونا بحران: امریکہ کا کورونا ٹیکہ لگوا چکے افراد کے لئے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ گزشتہ سال سے سفری پابندی کے شکار ملکوں سے غیر امریکی شہریوں کو امریکہ آنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: امریکہ نے نومبر سے ویکسین شدہ افراد پر سے تمام سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہا ہے کہ مکمل ویکسین والے مسافر نومبر سے امریکہ کا سفر کر سکیں گے۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ گزشتہ سال سے سفری پابندی کے شکار ملکوں سے غیر امریکی شہریوں کو امریکہ آنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ہمارے یو کے/ یو ایس ورکنگ گروپ کے تعاون سے نومبر سے ٹرانس اٹلانٹک پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔‘‘ قبل ازیں، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے برطانوی شہریوں کو جنہوں نے کورونا ویکسین کی مکمل خوراکیں لی ہیں، نومبر سے سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

گرانٹ شاپس نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کے لیے تیار ہے۔ اب تک برطانیہ میں تقریبا ساڑھے چار کروڑ افراد کو کوڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined