عالمی خبریں

کوپ 27: ماحولیاتی نقصان کے معاوضے کے لیے تاریخی معاہدے کا امکان، مذاکرات جاری

مصر میں ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے اجلاس کوپ 27 میں ایک تاریخی معاہدے کا امکان ہے مگر اس پر مذاکرات تاحال جاری ہیں

مصر میں جاری کوپ 27 کا اجلاس / یو این آئی
مصر میں جاری کوپ 27 کا اجلاس / یو این آئی 

قاہرہ: مصر میں ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے اجلاس کوپ 27 میں ایک تاریخی معاہدے کا امکان ہے مگر اس پر مذاکرات تاحال جاری ہیں۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق مصری شہر شرم الشیخ میں دو ہفتوں سے جاری کانفرنس میں توسیع کی گئی جب جمعے تک کوئی معاہدہ طے نہ ہوسکا۔

اس معاہدے میں سب سے بڑا سوال یہی رہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ ملکوں کو نقصان کا معاوضہ کون دے گا۔تاہم مذاکرات کاروں نے سنیچر کی شب بتایا کہ اس مسئلے کو بھی حل کر لیا گیا ہے تاہم اب تک کسی معاہدے کا اعلان نہیں ہو سکا۔

Published: undefined

میزبان ملک مصر نے کہا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ یہ معاہدہ رات سے قبل طے ہوجائے مگر مذاکرات کاروں نے صحافیوں کو بتایا کہ معاہدہ طے ہونے میں اب بھی کچھ وقت باقی ہے اور وہ ایک مزید لمبی رات کی تیاری کر رہے ہیں۔ عام طور پر ایسے اجلاس دیر تک چلتے ہیں مگر کوپ 27 سب سے زیادہ دیر تک چلنے والے اجلاسوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ اس اجلاس میں قریب 200 ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔

Published: undefined

مذاکرات تب بھی جاری رہے جب سیاحوں کے لیے مشہور اس شہر میں اجلاس کے مقام کو بند کیا جانے لگا۔ اطلاعات کے مطابق کچھ ملکوں کے نمائندے واپس جا چکے ہیں۔ سب سے بڑا اختلاف اس سوال پر ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ ملکوں کے لیے قائم فنڈ میں نقصان کے معاوضے کے لیے پیسے کون دے گا۔

Published: undefined

ترقی پذیر ممالک کئی دہائیوں سے اس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اگر کوپ 27 میں یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ ملکوں کے لیے تاریخی فتح ہوگی۔ جیسے پاکستان اور نائجیریا میں حالیہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے اور اس فنڈ سے ان کے نقصان کا ازالہ ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined