عالمی خبریں

چین کے صوبہ گوئیزو میں کیمیکل اخراج سے آٹھ افراد کی موت

ابتدائی جانچ کے مطابق کیمیکل پلانٹ میں لائسنس پلیٹ والی گاڑی سے میتھائل فارمیٹ کو اتارے جاتے وقت کیمیکل کا رساؤ ہوا۔ تمام بیمار افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، ان میں سے آٹھ کی موت ہوگئی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

بیجنگ: چین کے صوبہ گوئیزو میں کیمیکل رساؤ ہونے سے کم از کم آٹھ افراد کی موت ہوگئی ہے اور تین دیگر بیمار ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے ہفتے کو یہ اطلاع دی ہے۔ مقامی محکمہ پبلک سیفٹی کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سنیچر کی درمیانی شب کے بعد تقریباً 12 بجے صوبہ گوئیزو کے دارالحکومت جنوبی گوئیانگ کے کوئیانگ اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے زون میں ایک گاڑی سے میتھائل فارمیٹ کو اتارتے وقت کئی افراد بیہوش ہوگئے تھے۔

Published: undefined

ابتدائی جانچ کے مطابق کیمیکل پلانٹ میں صوبہ ہوبائی کی لائسنس پلیٹ والی گاڑی سے میتھائل فارمیٹ کو اتارے جاتے وقت کیمیکل کا رساؤ ہوا۔ تمام بیمار افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، ان میں سے آٹھ کی موت ہوگئی اور تین ابھی تک بیمار ہیں۔ ماہرین پہلے ہی جائے وقوعہ پر ماحول اور ہوا کے معیار کی جانچ کرچکے ہیں، جو اب معمول پر ہے۔ واقعہ کی جانچ کی جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined