عالمی خبریں

برطانوی وزیراعظم کے خصوصی ایلچی کی افغانستان میں طالبان قیادت سے ملاقات

انسانی بحران سے نمٹنے ،افغانستان کو دہشت گردوں کی تربیت گاہ بننے سے روکنے اورخواتین کے حقوق سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

طالبان وفد / العربیہ ڈاٹ نیٹ
طالبان وفد / العربیہ ڈاٹ نیٹ 

کابل: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان نے طالبان قیادت سے ملاقات کی ہے اور ان سے انسانی بحران اور ملک کو جنگجوؤں کی تربیت گاہ بننے سے روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Published: undefined

برطانوی دفترخارجہ کے ایک بیان کے مطابق بورس جانسن کے اعلیٰ نمایندہ برائے افغانستان سائمن گاس نے کابل میں طالبان کے لیڈروں امیرخان متقی ، ملّاعبدالغنی برادر اور عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی ہے۔

Published: undefined

بیان کے مطابق انھوں نے افغانستان میں جاری انسانی بحران سے نمٹنے میں برطانیہ کی جانب سے ممکنہ امداد،ملک کو دہشت گردی کی تربیت گاہ بننے سے روکنے کے طریقوں اور بیرون ملک جانے کے خواہاں افراد کو محفوظ راستہ دینے کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے اقلیتوں کے ساتھ سلوک اور خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی ہے۔ سائمن گاس کے ساتھ اس ملاقات میں دوحہ میں افغانستان میں برطانوی مشن کے ناظم الامور بھی موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined