امریکہ ایران کشیدگی: ایرانی وزیر خارجہ کی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات
امریکہ ایران کشیدگی کے دوران ایران نے جنیوا میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور سے قبل آبنائے ہرمز میں بحریہ کی مشق کی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر کے روز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ اومان کے وزیر خارجہ بدر البوسیدی سے بھی ملاقات کریں گے جو منگل کو جنیوا میں امریکہ ایران مذاکرات کی میزبانی کر رہے ہیں عراقچی نے ایکس پر لکھا کہ "میں ایک منصفانہ اور مساوی معاہدے کے حصول کے لیے حقیقی خیالات کے ساتھ جنیوا میں ہوں۔"
ایران کے پاسداران انقلاب نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور سے ایک روز قبل پیر کو آبنائے ہرمز میں بحریہ کی مشق بھی کی۔ خبر رساں ادارے ’تسنیم ‘کے حوالے سےخبر ہے کہ اس مشق کا نام "اسمارٹ کنٹرول آف ہرمز" ہے، جس کا مقصد "ممکنہ سیکورٹی اور فوجی خطرات" کے پیش نظر آپریشنل فورسز کی تیاری کو جانچنا ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ ان کے درمیان ایران نے امریکہ کو حملے کے خلاف خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ واشنگٹن کے تہران پر حملے کے فیصلے کے ساتھ ہی مشرق وسطیٰ میں اس کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔