عالمی خبریں

آکسفورڈ ویکسین کا ٹرائل رکا، ، ٹرائل کے دوران ایک شخص ہوا بیمار

ویکسین کے تیسرے مرحلہ کے ٹرائل میں ہزاروں لوگ شامل ہوتے ہیں اور اس میں کئی مرتبہ کئی سال تک لگ جاتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ایسٹرازینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جو انسان پر ویکسین ٹرائل ہو رہی تھی اس میں ایک بری خبر آئی ہے۔ اس ٹرائل میں ایک وہ آدمی بیمار ہو گیا ہے جس پر ٹرائل ہو رہا تھا۔ایسٹرا زینیکا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک روٹین رکاوٹ ہے کیونکہ اس ٹرائل میں شریک جو شخص بیمار ہوا ہے اس کی بیماری کے بارے میں ابھی کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے۔

Published: undefined

اس ویکسین کا نام AZD1222ہے اور عاملی طبی ادارہ ڈبلو ایچ او کا کہنا ہے کہ اس ویکسین کا ٹرائل سب سے آگے ہے ۔ واضح رہے ہندوستان سمیت کئی ممالک کی نگاہیں اس ٹرائل پر لگی ہوئی ہیں اور اس سے سب کو بہت امید ہے۔اس وقت دنیا بھر میں ایک درجن سے زیادہ جگہ پر کورونا کے لئے ویکسین کا ٹرائل چل رہا ہے لیکن آکسفوڑ میں تیسرے مرحلہ کا ٹرائل چل رہا ہے۔

Published: undefined

اے ایف پی کے مطابق پوری دنیا میں چل رہے ٹرائل ابھی روک دئے گئے ہیں اور ایک آزادانہ جانچ کے بعد ہی اس پر دوبارہ کام شروع کیا جائے گا ۔واضح رہے ویکسین کے تیسرے مرحلہ کے ٹرائل میں ہزاروں لوگ شامل ہوتے ہیں اور اس میں کئی مرتبہ کئی سال تک لگ جاتے ہیں۔ آکسفورڈ کے مطابق ’’ بڑے ٹرائل میں بیمار پڑنے کے پورے امکانات ہو تے ہیں لیکن اس کو دھیان سے چیک کرنے کے لئے اس کی آزادانہ جانچ بہت ضروری ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined