تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
بنگلہ دیش میں ’اسکان‘ کے پجاری چنمے کرشن داس کی گرفتاری کے بعد جو تنازعہ کھڑا ہوا تھا وہ ابھی تھما بھی نہیں ہے کہ ایک اور مذہبی رہنما کی گرفتاری کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بنگلہ دیش کے چٹگاؤں میں 30 نومبر کو مزید ایک ہندو مذہبی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق گرفتار پجاری کی شناخت شیام داس پربھو کے طور پر ہوئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ جیل میں بند پجاری چنمے کرشن داس سے ملنے گئے تھے۔
Published: undefined
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پجاری شیام داس پربھو کو بغیر کسی سرکاری وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے۔ کولکاتا میں واقع اسکان کے نائب صدر اور ترجمان رادھا رمن داس نے بھی پجاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ اس کے متعلق انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ بھی کیا ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’ایک اور برہمچاری شیام داس پربھو کو چٹگاؤں پولیس نے گرفتار کر لیا۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ شیام داس پربھو سے قبل بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشن کانسیئسنس (اسکان) کے سابق ہندو پجاری چنمے داس کو پیر کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے منگل کو ہوئی سماعت میں چنمے داس کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ اور چٹگاؤں سمیت کئی جگہوں پر ہندو مذہب کے پیروکاروں نے زبردست احتجاج کیا۔ چٹگاؤں کی ایک عدالت کے باہر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں منگل کو ایک وکیل کی موت ہو گئی۔ اب تک 46 لوگوں کو اس معاملے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ چنمے داس کی گرفتاری اور ضمانت نہ ملنے پر ہندوستان نے بھی گہری تشویوش کا اظہار کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined