عالمی خبریں

بالٹی مور پل حادثہ: سمندر میں ڈوبے ٹرک سے 2 لاشیں برآمد، 4 کی تلاش جاری

امریکی شہر بالٹی مور میں جہاز ٹکرانے سے پل گرنے کے مقام سے دن کے وقت سمندر میں ڈوبے ہوئے ایک ٹرک سے 2 لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں

<div class="paragraphs"><p>بالٹی مور پل حادثہ / آئی اے این ایس</p></div>

بالٹی مور پل حادثہ / آئی اے این ایس

 

واشنگٹن: امریکی شہر بالٹی مور میں جہاز ٹکرانے سے پل گرنے کے مقام سے دن کے وقت سمندر میں ڈوبے ہوئے ایک ٹرک سے 2 لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ امریکہ میں حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ خیال رہے کہ بالٹی مور میں پل گرنے سے پیش آنے والے حادثہ کے بعد سے 6 افراد لاپتہ تھے، جنہیں مردہ قرار دے دیا گیا تھا اور سرچ آپریشن چلایا جا رہا تھا۔ مزید چار لاشوں کی تلاش کے لیے مہم ہنوز جاری ہے۔

Published: undefined

میری لینڈ اسٹیٹ پولیس کے کرنل رولینڈ بٹلر نے بدھ کی سہ پہر ایک نیوز کانفرنس میں کہا، ’’غوطہ خوروں نے سرخ رنگ کے پک اپ ٹرک کو پل کے وسط میں تقریباً 25 فٹ پانی میں ڈوبا ہوا پایا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ غوطہ خوروں نے بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے کچھ دیر پہلے بالترتیب 35 اور 26 سال کی عمر کے دو افراد کی لاشیں برآمد کیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق لاشوں کی شناخت بالٹی مور کے 35 سالہ الیجاندرو ہرنانڈیز فونٹیس اور ڈنڈالک کے 26 سالہ ڈورلیان کاستیلو کابریرا کے طور پر کی گئی ہے۔ پل گرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے چھ تعمیراتی کارکنوں کو منگل کی شام امریکی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے ٹھنڈے پانی اور حادثے کے بعد کے وقت کا حوالہ دیتے ہوئے مردہ تصور کیا تھا۔

Published: undefined

یہ تمام مزدور حادثے کے وقت پل پر گڑھوں کو بھرنے کے کام میں مصروف تھے اور جہاز کے پل سے ٹکرانے کے بعد پانی میں گر گئے تھے۔ مال بردار جہاز سے ڈیٹا ریکارڈر بھی مل گیا ہے۔ تفتیش کاروں کو امید ہے کہ اس سے حادثے کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined