عالمی خبریں

فلم کی شوٹنگ کے مقام پر مسلح افراد کا دھاوا، 8 خواتین کی آبروریزی!

پولیس نے بتایا کہ مسلح افراد نے جنوبی افریقہ کے ایک چھوٹے سے قصبے کے قریب فلم کی عکس بندی کی جگہ پر دھاوا بولدیا اور فلم بندی میں حصہ لینے والی آٹھ نوجوان خواتین کی آبروریزی کی

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

کیپ ٹاون: مسلح افراد نے جنوبی افریقہ کے ایک چھوٹے سے قصبے کے قریب فلم کی عکس بندی کی جگہ پر دھاوا بول دیا اور فلم بندی میں حصہ لینے والی آٹھ نوجوان خواتین کی آبروریزی کی، یہ اطلاع پولیس نے دی۔

Published: undefined

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی پولیس کے وزیر بیکی سیلی نے کہا کہ جوہانسبرگ کے مغرب میں کروگرسڈورپ کے مضافات میں جمعرات کے حملے کے تناظر میں اب تک تقریباً 20 مشتبہ افراد میں سے تین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گینگ نے ورک ٹیم پر اس وقت حملہ کیا جب اس کے ارکان فلم بندی شروع کرنے کے لیے ساز و سامان اور سجاوٹ کی تیاری کر رہے تھے۔

Published: undefined

انہوں نے نشاندہی کی کہ جن نوجوان خواتین پر حملہ کیا گیا ان کی عمریں 18 سے 35 سال کے درمیان تھیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان میں سے ایک کو دس مردوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ایک خاتون کو آٹھ مردوں مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔ورک ٹیم کے مردوں پر بھی حملہ کیا گیا۔ ان کے کپڑے اور سامان چھین لیا گیا۔

Published: undefined

سیلی نے صحافیوں کو بتایا کہ "ایسا لگتا ہے کہ مشتبہ افراد غیر ملکی ہیں، خاص طور پر غیر قانونی کان کن ہوسکتے ہیں"۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے اسی کانفرنس میں اعلان کیا کہ انہوں نے پولیس وزیر کو حکم دیا ہے کہ "اس جرم کے مرتکب افراد کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔"

اوسطاً، جنوبی افریقا کی پولیس کو ہر 12 منٹ میں عصمت دری کی رپورٹ موصول ہوتی ہے۔ اس بڑی تعداد کے باوجود ملک میں عصمت دری کے بہت سے واقعات رپورٹ نہیں ہوتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined