ویڈیو گریب
امریکہ میں ایک بار پھر طیارہ حادثہ پیش آیا ہے۔ ایریزونا میں بدھ (مقامی وقت کے مطابق) کو ہوا میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ اس حادثے میں 2 لوگوں کی موت ہو گئی۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے ٹکشن کے باہری علاقے میں ایک ہوائی اڈے کے پاس ہوئی ٹکر کی جانچ شروع کر دی ہے۔ فیڈرل ایئر سیفٹی تفتیش کاروں نے بتایا کہ ٹکسن کے باہری علاقے میں مارانا مقامی ہوائی اڈے پر جب دونوں طیاروں میں ٹکر ہوئی تو ان میں دو-دو لوگ سوار تھے۔
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق ایک طیارہ بغیر کسی حادثہ کے اتر گیا جبکہ دوسرا طیارہ رنوے کے پاس زمین سے ٹکرایا اور اس میں آگ لگ گئی۔ بورڈ نے تفتیش کاروں کے پہنچنے سے پہلے کی شروعاتی جانکاری کا حوالہ دیا۔
Published: undefined
مارانا پولیس محکمہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ مارے گئے دو لوگ ایک طیارہ میں سوار تھے اور کہا کہ راحت و بچاؤ اہلکاروں کو انہیں میڈیکل علاج دینے کا موقع نہیں ملا۔ سارجینٹ ونسینٹ رِزی نے کہا کہ دوسرے طیارے میں سوار دو لوگ پوری طرح سے محفوظ ہیں۔ انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ رِزی نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ محکمہ نے آگ بجھانے میں مدد کی۔ مارانا شہر سے جاری ایک بیان کے مطابق نہ تو لے کیئر اور نہ ہی سیسینا 172 ہوائی اڈے کے باہر واقع تھے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکہ میں چار بڑے طیارہ حادثہ کی خبر آ چکی ہے۔ سب سے تازہ واقعہ میں ایک ڈیلٹا جیٹ حادثہ کا شکار ہو گیا تھا جو ٹورنٹوں میں اترتے وقت اُلٹ گیا تھا۔ حالانکہ اس میں سوار لوگوں کی جانیں بچ گئیں تھیں۔ وہیں جنوری کے آخر میں واشنگٹن میں امریکن ایئر لائنس کے مسافر جیٹ اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان ٹکر ہو گئی تھی، جس میں 67 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ یہ حادثہ سال 2001 کے بعد سے ریاستہائے متحدہ امریکہ کا سب سے تباہ کن طیارہ حادثہ تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined