
یورپی یونین اور ہندوستان کے درمیان معاہدہ
ہندوستان اور یورپی یونین (ای یو) نے طویل عرصے سے جاری آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) مذاکرات مکمل کرلیے ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں سے دنیا کے کئی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔ امریکہ نے ہندوستان پر خاص طور پر روس سے تیل خریدنے کے سخت الزامات عائد کیے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان ایف ٹی اے مذاکرات 2007 میں شروع ہوئے تھے۔ اب فریقین نے کہا ہے کہ معاہدہ ’قانونی جانچ پڑتال‘ کے لیے تیار ہے۔ اس کا باقاعدہ اعلان 27 جنوری کو کیا جا سکتا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدرارسولا وان ڈیر لیین نے اسے ’مدرآف آل ڈیلز‘ (تمام معاہدوں کی ماں) کہا ہے۔
Published: undefined
اس دوران امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ہندوستان روس سے خام تیل خریدتا ہے، اسے صاف کرتا ہے اور پھر یورپی ممالک وہی تیل مصنوعات خریدتے ہیں۔ ان کے بقول اس سے روس یوکرین جنگ کی مالی امداد ہو رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے ہندوستان پر25 فیصد ٹیرف عائد کیا جسے بعد میں بڑھا کر50 فیصد کر دیا گیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ نے کہا کہ اس نے روس یوکرین جنگ کو ختم کرنے کے لیے یورپ سے زیادہ ’قربانیاں‘ دی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کا ماننا ہے کہ یورپ خود کے خلاف چل رہی جنگ کو ہی پیسہ دے رہی ہے۔
Published: undefined
امریکہ نے ہندوستان پرکل 50 فیصد محصولات عائد کر رکھے ہیں۔ اس میں سے 25 فیصد خاص طور پر روس سے تیل کی خریداری کی وجہ سے ہے۔ یہ فیصلہ اگست 2025 میں لیا گیا تھا۔ اس سب کے درمیان ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان کے 77 ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ دنیا کی سب سے بڑی اور قدیم جمہوریتیں ہیں اور ان کے تعلقات تاریخی ہیں۔ ریپبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز نے مبینہ طور پر کہا کہ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی امریکہ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے ٹرمپ کو خبردار کیا کہ اس سے انتخابی نقصان اور سیاسی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف امریکہ کی سخت تجارتی پالیسی کی وجہ سے کینیڈا بھی اپنے تعلقات کی تجدید کر رہا ہے۔ وزیراعظم مارک کارنی کی قیادت میں کینیڈا ہندوستان کو ایک اہم اسٹریٹجک اور تجارتی شراکت دار مانتا ہے۔ امریکہ نے کینیڈا پر بھاری محصولات عائد کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یورپی یونین اور کینیڈا کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے سے ہندوستان کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ اس سے ہندوستان کو توانائی کی حفاظت، نئی منڈیوں اور امریکی ٹیرف کے دباؤ سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined