عالمی خبریں

جموں و کشمیر سے متعلق لیے گئے مودی حکومت کے فیصلہ کی خبر نہیں تھی: امریکہ

امریکہ کی سینئر سفارت کار اور جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے امریکہ کی اسسٹنٹ سکریٹری ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ حکومت ہند نے جموں و کشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے سے پہلے امریکہ سے مشورہ نہیں کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: امریکہ نے بدھ کے رو ز اس بات سے انکار کیا کہ ہندوستان نے جموں وکشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے کے اپنے منصوبے کی جانکاری پہلے ہی اسے دے دی تھی ۔ ڈان نیوز نے پاکستان کے دورے پر آئیں امریکہ کی سینئر سفارت کار اور جنوبی اور وسطی ایشیا کے لئے امریکہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بیان جاری کرکے کہاکہ ’’حکومت ہند نے جموں و کشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے سے پہلے امریکہ سے مشورہ نہیں کیا تھا یا اس کی اطلاع نہیں دی تھی‘‘۔

Published: undefined

ہندوستانی میڈیا نے اس سے قبل ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی تھی کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنكر نے یکم اگست کو امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو کو اس بارے میں مطلع کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ملک (ہندوستان اور امریکہ) اس معاملے پر کئی بار بحث کر چکے تھے۔ میڈیا رپورٹوں میں دعوی کیا گیا تھا کہ اس سے قبل فروری میں پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سے دو دن پہلے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو فون کیا تھا اور ان سے جموں و کشمیر کے خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے کے سلسلے میں بات کی تھی۔

Published: undefined

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر مليحہ لودھی نے حکومت ہند کی طرف سے جموں وکشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر ایلبو روسیلی کو معلومات فراہم کرائی ہیں۔ اسی طرح سے ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنكر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان (امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس اور چین) اور غیر ملکی میڈیا کو اس کے بارے میں معلومات دی ہے۔

Published: undefined

امریکہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے ہندوستانی حکومت کی کارروائی اور بعد میں پاکستان حکومت کے جواب سے خود کو الگ رکھا ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دعوی کیا کہ پاکستان نے ہندوستان کے غیر قانونی ارادے کو سمجھ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت نے یکم اگست کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ کر ہندوستان کی جانب سے جموں و کشمیر کے خصوصی ریاست کے درجہ کو ختم کرنے کے سلسلے میں پاکستان کی تشویشات سے آگاہ کیا تھا، جبکہ تین اگست کو اس کے بارے میں یورپی یونین کے ممالک کو اطلاع دی گئی تھی۔

Published: undefined

پاکستانی سفیر لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر، سفارتکاروں اور اقوام متحدہ کے حکام کو حکومت ہند کی طرف سے جموں و کشمیر کے خصوصی ریاست کے درجہ کو ختم کرنے کے بارے میں معلومات دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined