ایک طرف 12 جون کو احمد آباد میں ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ خوفناک حادثہ کا شکار ہو گیا، دوسری طرف 13 جون کو تھائی لینڈ سے دہلی آ رہے ایئر انڈیا کے ایک دیگر مسافر طیارہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی نے ہلچل پیدا کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بم کی دھمکی ملنے کے بعد اس مسافر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی، اور سبھی مسافروں کو بہ حفاظت باہر نکالا گیا۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ ایئر انڈیا کے طیارہ نمبر اے آئی-379 تھائی لینڈ کے پھوکیت سے دہلی آ رہا تھا۔ اس طیارہ میں 156 مسافر سوار تھے۔ سبھی کو حفاظت کے ساتھ طیارہ سے باہر نکال لیا گیا ہے، اور فی الحال طیارہ میں کسی دھماکہ خیز مادہ ملنے کی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ تھائی لینڈ ایئرپورٹ کے افسران کا کہنا ہے کہ پھوکیت سے دہلی کی راجدھانی نئی دہلی جا رہے ایئر انڈیا کے طیارہ کو جمعہ کے روز بم سے اڑانے کی دھمکی ملی۔
Published: undefined
فلائٹ ٹریکر فلائٹ رڈار 24 کے مطابق طیارہ نے جمعہ کو صبح 9.30 بجے پھوکیت ہوائی اڈہ سے ہندوستان کی راجدھانی دہلی کے لیے پرواز بھری تھی۔ اسے 12.40 بجے دہلی میں اترنا تھا، لیکن انڈمان سمندر کے چاروں طرف چکر لگاتے ہوئے طیارہ 11.40 بجے واپس پھوکیت بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اتر گیا۔ طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد افسران نے پورے طیارہ کو خالی کرایا اور جانچ شروع کر دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined