عالمی خبریں

افغانستان: سرکاری ملازمین کو لے جانے والی بس دھماکے کا شکار، 7 افراد کی موت

افغانستان کے شہر مزار شریف میں سڑک کنارے ایک بم دھماکے میں پٹرولیم کمپنی کے سات ملازمین ہلاک ہو گئے ہیں، بم سڑک کے کنارے ایک ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

مزار شریف: افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کی راجدھانی مزار شریف میں منگل کی صبح سرکاری ملازمین کو لے جانے والی ایک بس میں دھماکے میں سات افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ صوبائی محکمہ پولیس کے ترجمان محمد آصف وزیری نے یہ اطلاع دی۔ مزار شریف پولیس کے اہلکار آصف وزیری نے بتایا کہ ’’یہ بم سڑک کے کنارے ایک ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا۔ جب پٹرولیم کمپنی کی بس وہاں پہنچی تو بم پھٹ گیا۔‘‘

Published: undefined

افسر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دھماکہ صبح تقریباً 7.30 بجے اس وقت ہوا جب مزار شریف شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ-3 کے ہراتن سرحدی شہر کے پٹرولیم ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کو لے کر ایک بس اپنے دفتر جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ طالبان نے گزشتہ برس اگست میں ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ امن و امان کی صورت حال بہتر کی گئی ہے تاہم اس عرصے میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں متعدد بم دھماکے اور حملے ہو چکے ہیں۔ ان میں سے بیش تر حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کی مقامی شاخ نے قبول کی۔

Published: undefined

رواں ماہ کے اوائل میں مزار شریف کے جنوب مغربی علاقے میں واقع ایک مدرسے میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں 19 افراد ہلاک جبکہ 24 زخمی ہو گئے تھے۔ ابھی تک واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined