عالمی خبریں

افغان مہاجرین خسرہ کی ویکسین لینے کے 21 دن بعد امریکہ میں داخل ہو سکیں گے

امریکی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز (سی ڈی سی) نے بائیڈن انتظامیہ کو سفارش کی ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو خسرہ کی ویکسینیشن کے 21 دن بعد ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے

امریکہ کے ایک ہوائی اڈے پر پہنچے افغان پناہ گزین / Getty Images
امریکہ کے ایک ہوائی اڈے پر پہنچے افغان پناہ گزین / Getty Images 

واشنگٹن: امریکی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز (سی ڈی سی) نے بائیڈن انتظامیہ کو سفارش کی ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو خسرہ کی ویکسینیشن کے 21 دن بعد ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے۔

Published: undefined

پولیٹیکو میگزین کی رپورٹ کے مطابق اب تک بیرون ملک امریکی فوجی اڈوں میں رہنے والے تقریبا 60 فیصد افغان شہریوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ہے۔ وہیں 127 تارکین وطن کو خسرہ سے متاثر ہونے کے بعد نیو میکسیکو کے ہولومن ایئر فورس بیس پر قرنطین میں رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جین ساکی کے مطابق امریکہ اور بیرون ملک تمام فوجی مقامات پر افغان مہاجرین کے خسرہ سے متاثر ہونے کے اب تک سات کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ 10 ستمبر کو ایسے چار کیسز سامنے آنے کے بعد امریکہ نے افغان مہاجرین کو لے جانے والی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined