عالمی خبریں

ڈھاکہ واقع حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر لگی خوفناک آگ، سبھی پروازیں منسوخ

احتیاطاً کئی طیاروں کو ہینگر سے ہٹا کر محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے تاکہ کوئی نقصان نہ ہو۔ مجموعی طور پر 28 فائر یونٹ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ڈھاکہ ایئرپورٹ پر آتشزدگی کا منظر، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/DDNewslive">@DDNewslive</a></p></div>

ڈھاکہ ایئرپورٹ پر آتشزدگی کا منظر، تصویر @DDNewslive

 

بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں موجود حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر ہفتہ کی دوپہر خوفناک آگ لگ گئی، جس کے بعد وہاں سے سبھی پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ سبھی پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا تاکہ مزید کوئی بڑا حادثہ سرزد نہ ہو جائے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایئرپورٹ پر آگ لگنے کا واقعہ تقریباً 2.15 بجے کارگو ٹرمینل میں پیش آیا، جس کے بعد وہاں افرا تفری مچ گئی۔ آگ لگنے کے بعد 4 پروازوں کو چٹگاؤں کے شاہ امانت بین الاقوامی ہوائی اڈہ کی طرف موڑ دیا گیا۔

Published: undefined

’بمان بنگلہ دیش ایئرلائنز‘ کے ترجمان کوثر محمود نے بتایا کہ آگ لگتے ہی ہوائی اڈہ کی فائر بریگیڈ ٹیم، فضائیہ کی فائر یونٹ اور دیگر ایجنسیوں کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں اور مل کر آگ پر قابو پانے کی مہم شروع ہو گئی۔ فی الحال آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور سبھی پروازوں کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔ اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے، لیکن بڑے مالی نقصان کا اندیشہ ضرور ہے۔

Published: undefined

ایئرپورٹ پر جس جگہ آگ لگی ہے، اس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ عام طور پر درآمد سامانوں کو رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ فائر سروس ہیڈکوارٹر کے میڈیا سیل افسر طلحہ بن جسیم نے سہ پہر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی شدت بہت سنگین ہے۔ 16 فائر بریگیڈ یونٹ موقع پر پہنچ چکی ہیں، جبکہ دیگر 16 یونٹ راستے میں ہیں۔

Published: undefined

ہوائی اڈہ کے کارگزار ڈائریکٹر کے ترجمان مسعود الحسن کا بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ فائر سروس، بنگلہ دیش ایئرفورس اور ایئرپورٹ اہلکار مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فی الحال آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کا صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق احتیاطاً کئی طیاروں کو ہینگر سے ہٹا کر محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے تاکہ کوئی نقصان نہ ہو۔ مجموعی طور پر 28 فائر یونٹ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined