میکسیکو سٹی: میکسیکو کی شمالی ریاست نوویو لیون کے ڈیل نارٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے کم از کم 6 افراد کی موت ہوگئی۔ ملک کے سول سکیورٹی حکام نے اس حادثے کے بارے میں اطلاع دی ۔ ٹرانسپورٹ کمپنی کا یہ چھوٹا طیارہ سینیگا ڈی فلورس کی میونسپلٹی میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں چھ افراد سوار تھے۔
Published: undefined
سول ڈیفنس کے ڈائرکٹرمیگوئل اینجل پیریلس نے صحافیوں کو بتایا کہ طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور تین مرد سمیت چھ افراد شامل ہیں۔ یہ طیارہ 1972 کا پائپر پی اے 32 چیروکی سکس تھا ، جو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لاریڈو سے رجسٹرڈ چھوٹا طیارہ تھا۔
Published: undefined
پیریلس نے کہا ’’ٹرانسپورٹ لائن کے لئے کام کرنے والا ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ وہ ایک ٹریکٹر ٹریلر آپریٹر تھا جب جہاز نے ٹریکٹر کو ٹکر ماری، اس وقت وہ ٹریکٹر میں سوار تھا۔ زخمی شخص کی حالت مستحکم ہے‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined