عالمی خبریں

جنوبی امریکہ: پیرو میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ، اب تک ایک نابالغ سمیت 329 افراد گرفتار

پیرو کی پارلیمنٹ نے 7 دسمبر 2022 کو سابق صدر پیڈرو کاسٹیلو کا مواخذہ کیا اور انہیں بغاوت کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

لیما: جنوبی امریکی ملک پیرو میں دسمبر میں سابق صدر پیڈرو کاسٹیلو کا مواخذہ کئے جانے اور انہیں بغاوت کی کوشش کے الزام میں گرفتار کئے جانے کے بعد شدید مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس اب تک 300 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے دسمبر 2022 میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک نابالغ سمیت 329 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

پیرو کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک نابالغ سمیت 329 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف بڑے پیمانے پر فساد، تشدد، حکام کے خلاف احتجاج اور عوامی خدمات میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ پیرو کی پارلیمنٹ نے 7 دسمبر 2022 کو سابق صدر پیڈرو کاسٹیلو کا مواخذہ کیا اور انہیں بغاوت کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ انہوں نے مواخذے سے قبل پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی کوشش بھی کی۔ اس وقت کی وزیر اعظم ڈینا بولوارٹے کو ملک کا نیا لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔

Published: undefined

ان واقعات نے ملک بھر میں مظاہروں کی لہر دوڑا دی، مظاہرین نے مواخذے کے بعد کی حکومت کی مذمت کی اور فوری صدارتی انتخابات اور پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا نے بتایا کہ احتجاج شروع ہونے کے بعد سے کم از کم 48 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined