عالمی خبریں

نیپال میں مسافر طیارہ حادثہ کا شکار، عملہ سمیت 72 افراد میں سے 36 کی لاشیں برآمد

یتی ایئرلائنز کے ترجمان سودرشن بارتولا نے کٹھمنڈو پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ قدمی ایئر پورٹ اور پوکھرا بین الاقوامی ایئرپورٹ کے درمیان حادثہ کا شکار ہوا

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 

کھٹمنڈو: نیپال میں اتوار کو ایک بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا۔ یہاں کے شہر پوکھارا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں تین بچوں سمیت 68 مسافر سوار تھے، جبکہ طیارہ میں عملہ کے 4 افراد بھی موجود تھے۔ اس طیارے میں دو ہندوستانی شہریوں سمیت 11 غیر ملکی سوار تھے۔ نیپالی فوج، مسلح پولیس، نیپال پولیس کے ساتھ مقامی شہری بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 36 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

Published: undefined

یتی ایئرلائنز کے ترجمان سودرشن بارتولا نے کٹھمنڈو پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ قدمی ایئر پورٹ اور پوکھرا بین الاقوامی ایئرپورٹ کے درمیان حادثہ کا شکار ہوا۔ اس 9این اے این سی اے ٹی آر72 طیارہ کو کیپٹن کمل کے سی اڑا رہے تھے۔

Published: undefined

نیپال کی حکومت نے پوکھارا ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کے حادثے کے بعد کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ نیپال کے وزیراعظم پشپ کمل دہل پرچنڈا نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں مسافروں کو کھٹمنڈو سے پوکھرا جا رہی پرواز کے المناک حادثے سے بہت صدمہ میں ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined