عالمی خبریں

نیپال: اندوہناک ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیر سیاحت سمیت 7 کی موت

نیپال کے وزیر سیاحت رویندر ادھیکاری اور دیگر 6 لوگوں کی موت کی تصدیق ضلع انتظامیہ نے کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے تیز دھماکے کی آواز سنی اور اس کے بعد دھواں و آگ کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔

 نیپال کے شہری ہوابازی اور سیاحت کے وزیر رویندر ادھیکاری
نیپال کے شہری ہوابازی اور سیاحت کے وزیر رویندر ادھیکاری  

ایک اندوہناک ہیلی کاپٹر حادثہ میں بدھ کے روز نیپال کے شہری ہوابازی اور سیاحت کے وزیر رویندر ادھیکاری کی موت ہو گئی۔ ان کے ساتھ ہی ہیلی کاپٹر میں سوار مزید چھ لوگ ہلاک ہو گئے۔ ٹاپل جنگ کے ضلع مجسٹریٹ انج بھنڈاری نے اس سلسلے میں بتایا کہ گاؤں کے کچھ باشندوں کے مطابق انہوں نے تیز دھماکے کی آواز سنی، جس کے بعد وہاں پر دھواں اور آگ دیکھی گئی۔

Published: 27 Feb 2019, 6:09 PM IST

ضلع انتظامیہ نے اس حادثے میں رویندر ادھیکاری ، ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کیپٹن پربھاکر ، سیاحتی تاجر آنگ چیرنگ شیرپا ، پرسنل سیکورٹی گارڈ ارجن گھمری، وزیر اعظم کے قریبی معاون یوراج دہل ، بریندر شریشٹھ اور دھرو داس بھوچی بھایا کی موت ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Published: 27 Feb 2019, 6:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Feb 2019, 6:09 PM IST