عالمی خبریں

غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش میں 8 افراد ہلاک، مرنے والوں میں 4 ہندوستانی بھی شامل

پولیس سروس کے ڈپٹی چیف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ’’جن افراد کی لاشیں ملی ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا تعلق دو خاندانوں سے ہے، ایک کا تعلق رومانیہ اور دوسرے کا تعلق ہندوستان سے ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ریکارڈ ایگل</p></div>

تصویر بشکریہ ریکارڈ ایگل

 

ٹورنٹو: کینیڈا کی سرحد سے امریکہ میں غیر قانون طور پر داخل ہونے کی کوشش میں 8 افراد سینٹ لارنس ندی میں غرقآب ہو گئے۔ پہلے 6 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں، جبکہ بعد میں مزید دو لاشیں برآمد کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان میں ہندوستانی خاندان کے ارکان بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے خبر رساں اداروں سی بی سی اور سی ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کی سہ پہر کیوبیک کے ایک دلدلی علاقے میں کینیڈین کوسٹ گارڈ کے سرچ آپریشن کے دوران چھ لاشیں برآمد کی گئیں۔ دراصل اس علاقہ میں نوزائیدہ بچے کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

اکویسنے موہاک پولیس سروس کے ڈپٹی چیف لی این او برائن نے 6 افراد کی لاش برآمد ہونے کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ’’جن چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا تعلق دو خاندانوں سے ہے۔ ایک کا تعلق رومانیہ سے ہے اور دوسرا خاندان ہندوستانی نژاد ہے۔ رومانیہ کے ایک خاندان کا معصوم بچہ ابھی تک نہیں ملا ہے۔ ہم اس کی تلاش جاری رکھیں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ تمام مرنے والے کینیڈا سے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔‘‘

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ برآمد ہونے والی لاشوں میں سے ایک تین سال سے کم عمر کے بچے کی ہے۔ بچے کی لاش ایک کینیڈین پاسپورٹ کے ساتھ برآمد ہوئی، جو رومانیہ کے ایک خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ فی الحال لاشوں کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔

اوبرائن نے کہا کہ یہ جاننا قبل از وقت ہے کہ آیا ان ہلاکتوں کا تعلق علاقے میں کام کرنے والے اسمگلنگ نیٹ ورک سے ہے؟ اکویسنے پولیس متاثرین کی شناخت اور قریبی رشتہ داروں کو مطلع کرنے میں مدد کے لیے امیگریشن کینیڈا کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ دریا پر نگرانی بھی بڑھائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

وہیں، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ’’دونوں خاندانوں کے ساتھ کیا ہوا اس بارے میں بہت سے سوالات کے جواب تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک دل دہلا دینے والی صورتحال ہے، خاص طور پر ان چھوٹے بچوں کے حوالہ سے جن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ہماری تعزیت ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ ہمیں صحیح طریقے سے سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہوا ہے۔ اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔"

Published: undefined

اکویسنے پولیس کا کہنا ہے کہ جنوری سے اب تک موہاک کے علاقے سے غیر قانونی طور پر کینیڈا یا امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے کے 48 واقعات رونما ہو چکے ہیں اور زیادہ تر لوگوں کا تعلق ہندوستان یا رومانیہ سے تھا۔ جنوری 2022 میں کینیڈا-امریکہ سرحد کے قریب مینی ٹوبا میں ایک بچے سمیت چار ہندوستانیوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ اپریل 2022 میں چھ ہندوستانی شہریوں کو دریائے سینٹ ریگیس میں ڈوبنے والی کشتی سے بچایا گیا تھا، جو اکویسنے موہاک کے علاقے سے گزرتی ہے۔

गौरतलब है कि अकवेस्ने पुलिस का कहना है कि जनवरी से मोहॉक क्षेत्र के माध्यम से कनाडा या अमेरिका में अवैध रूप से घुसने की कोशिश करने वाले लोगों की 48 घटनाएं हुई हैं और उनमें से ज्यादातर भारतीय या रोमानियाई मूल के हैं. जनवरी 2022 में, कनाडा-अमेरिका सीमा के पास मैनिटोबा में एक बच्चे सहित चार भारतीयों के शव पाए गए थे. अप्रैल 2022 में छह भारतीय नागरिकों को सेंट रेजिस नदी में एक डूबती हुई नाव से बचाया गया था, जो अकवेस्ने मोहॉक क्षेत्र से होकर गुजरती है.

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined