عالمی خبریں

جنوبی کوریا میں کورونا کے 5,318 نئے معاملے، 54 افراد ہلاک

ملک میں اومیکرون ویرینٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد 178 ہو گئی ہے، جن میں 54 غیر ملکی اور 124 مقامی کیسز ہیں۔ اس دوران 54 کووڈ مریضوں کی موت کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4776 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی 

سول: جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے 5318 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، یہاں متاثرین کی تعداد 570417 ہو گئی ہے۔ اس سے ایک دن پہلے 6313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ دارالحکومت سول میں سب سے زیادہ 1895 کیسز ہیں، اس کے بعد گیونگی صوبے میں 1475 کیسز ہیں اور مغربی بندرگاہ شہر انچیون میں 371 کیسز ہیں۔

Published: undefined

ملک کے دیہی علاقوں میں بھی وائرس کا انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ غیر کیپٹل ریجن میں متاثرہ افراد کی تعداد 1,517 ہے جو کہ کل مقامی انفیکشن کا 28.9 فیصد ہے۔ ملک میں اومیکرون ویرینٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد 178 ہو گئی ہے، جن میں 54 غیر ملکی اور 124 مقامی کیسز ہیں۔ اس دوران 54 کووڈ مریضوں کی موت کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4776 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

ملک میں 43493325 افراد کو کورونا کی پہلی ویکسین لگ چکی ہے جو کہ کل آبادی کا 84.7 فیصد ہے اور 42070660 افراد کو کورونا کی دونوں ڈوز دی گئی ہیں جو کہ کل آبادی 81.9 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ 22.5فیصد آبادی یعنی 11565085 افراد کو بوسٹر شاٹس لگائے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز