عالمی خبریں

چین میں لیکیما طوفان سے 49 لوگوں کی موت

چینی میڈیا سے موصولہ خبروں کے مطابق مشرقی چین میں آئے لیکیما طوفان کی وجہ سے اب تک تقریباً 49 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جب کہ تقریباً دو درجن افراد لاپتہ ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بیجنگ:مشرقی چین میں آئے لیکیما طوفان کی وجہ سے تقریباً 49لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 21افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی ہے۔ ژنہواایجنسی نے پیر کی شام تازہ اعدادو شمار جاری کئے۔ایجنسی کے مطابق ہلاک شدگان میں زیادہ تر ژجیانک صوبے کے لوگ تھے،جہاں لیکیما طوفان کی وجہ سے60.68لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

یہ طوفان اپنے ساتھ تیز رفتارہوائیں اور شدید بارش لے کرآیا جس نے صوبوں میں کافی تباہی مچائی ہے۔ چین میں گزشتہ ہفتے کوعلی الصبح آئے اس طوفان کی وجہ سے ملک کے جنوب مشرقی حصے میں موسلا دھار بارش اور سیلاب نے کافی تباہی مچائی۔چین کے محکمہ موسمیات نے طوفان کو لےکر ریڈ الرٹ کا اعلان کیاتھا۔

Published: undefined

دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو مبینہ طورپر ان کے گھروں سے نکال کر محفوظ جگہوں پر پہنچایا گیا ہے،جس میں دنیا کا اقتصادی مرکز کہے جانے والے شنگھائی کے تقریباً 250000 لوگ شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined