عالمی خبریں

ایران میں 10 منزلہ عمارت گرنے سے 29 افراد کی موت، 38 اب بھی لاپتہ

میٹروپول کے نام سے مشہور زیر تعمیر عمارت عبادان شہر میں ایک بھیڑ بھاڑ والی سڑک پر تھی، جو کمرشیل، طبی کیمپس اور دفاتر سے گھری ہوئی تھی، عمارت کے کچھ حصے اچانک منہدم ہو گئے۔

عمارت منہدم، علامتی تصویر آئی اے این ایس
عمارت منہدم، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

ایران کے عبادان شہر میں ایک 10 منزلہ کمرشیل عمارت گرنے سے 29 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ 38 دیگر لاپتہ ہیں۔ لاپتہ لوگوں کے عمارت کے ملبہ میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایک سرکردہ افسر نے بتایا کہ لاپتہ لوگوں کی تلاش میں زور و شور سے بچاؤ مہم چلائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

نیوز ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق منہدم ہونے والی جگہ کا دورہ کرتے ہوئے خزستان علاقہ کے گورنر صادق خلیلین نے صحافیوں سے مہلوکین کی تعداد کی تصدیق کی اور کہا کہ متاثرین کی شناخت کی جانی باقی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لاپتہ لوگوں کو تلاش کرنے کے لیے تلاشی اور بچاؤ کاری مہم جاری ہے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ مہم تب تک جاری رہے گی جب تک کہ ہر شخص کے بارے میں پتہ نہیں چل جاتا۔ افسران نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ عمارت کے باقی حصے اور آس پاس کے ڈھانچے بھی منہدم ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

ایران نے متاثرین کے اعزاز میں ایک دن کے قومی غم کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کی میزان نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اس واقعہ کے لیے 10 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں عمارت کے مالک اور ٹھیکیدار کی موت ہو گئی ہے۔ زیر تعمیر عمارت، جسے میٹروپول کے نام سے جانا جاتا ہے، عبادان شہر میں ایک بھیڑ بھاڑ والی سڑک پر تھی، جو کمرشیل، طبی احاطوں اور دفاتر سے گھری ہوئی تھی۔ عمارت کے کچھ حصے اچانک منہدم ہو گئے، جس سے درجنوں لوگ ملبے میں دب گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined