صحت

ڈاکٹروں کے احتجاج کے باوجود میڈیکل کمیشن بل راجیہ سبھا سے منظور

اے آئی اے ڈی ایم کے اراکین نے ایم بی بی ایس میں داخلہ کے لئے ہونے والے نیٹ امتحان کے سلیبس کو سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی بنیاد پر طے کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: راجیہ سبھا نے میڈیکل کمیشن بل 2019 کو آج کچھ ترمیمات کے ساتھ منظورکردیا اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے واضح کیا کہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرس کی تقرری کے ضابطوں کے بارے میں فیصلہ یہ کمیشن ہی کرے گا اور اس سے طلبا اور ڈاکٹروں کے مفادات پر کوئی منفی اثر نہیں ہوگا۔

Published: 01 Aug 2019, 8:10 PM IST

اس بل کو لوک سبھا نے منظور کردیا تھا لیکن کمیشن کے 25 اراکین میں ریاستوں کی نمائندگی بڑھانے سے متعلق سے حکومت کی ترمیم کی وجہ سے اب اس بل کو پھر سے لوک سبھا میں بھیجا جائے گا۔ ترمیم میں ریاستوں کے اراکین کی تعداد پانچ سے بڑھا کر 9کردی گئی ہے۔

Published: 01 Aug 2019, 8:10 PM IST

ملک بھر کے ڈاکٹر این ایم سی بل کی مخالفت کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس سے نیم حکموں کو فروغ ملے گا۔ ادھر پانچ سال تک ایم بی بی ایس کی ریگولر تعلیم اور تربیت کرنے کے بعد ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر کے لئے پریکٹس شروع کرنے سے پہلے امتحان دینا ہوگا۔
’’لاکھوں ایسے لوگ جو کم تعلیم یافتہ ہیں اور جن کا طب سے کوئی تعلق نہیں ہے انہیں صرف چھ مہینے کی تربیت دے کر جدید ادویات کا استعمال کرنے اور مریضوں کا علاج کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہو جائے گا، یہ مریضوں کے حق میں نہیں ہوگا۔‘‘

اے آئی اے ڈی ایم کے اراکین نے ایم بی بی ایس میں داخلہ کے لئے ہونے والے نیٹ امتحان کے سلیبس کو سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی بنیاد پر طے کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کیا۔ انہوں نے مانگ کی کہ تمل ناڈو کے نیٹ امتحان میں سلیبس کے معاملہ میں چھوٹ دی جانی چاہئے۔ ڈی ایم کے تروچی شیوا نے اس بارے میں ترمیم کی تجویز رکھی جسے ایوان نے 61کے مقابلہ 106ووٹوں سے مسترد کردیا۔ سی پی ایم کے کے کے راگیش کی ترمیم کی تجویز کو بھی ایوان نے 51کے مقابلے 104ووٹوں سے خارج کردیا۔

Published: 01 Aug 2019, 8:10 PM IST

تقریباََ چار گھنٹے چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاکہ وہ میڈیکل کے تمام طلبا اور ڈاکٹروں کو یقین دلاتے ہیں کہ اس سے ان کے مفادات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ہونے کے ناطے انہوں نے آئی ایم اے میں ہمیشہ ڈاکٹروں کے مفادات کی لڑائی لڑی ہے۔ اس بل کے ذریعہ ملک کے طبی شعبہ میں بہت بڑی اصلاح ہونے جارہی ہے جو تاریخی ثابت ہوگی۔

Published: 01 Aug 2019, 8:10 PM IST

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ بل میں کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی تقرری کا التزام ہے جنہیں ایک برج کورس کرنے کے بعد ایلوپیتھی میں پریکٹس کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ کوئی نیا تصور نہیں ہے کیونکہ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر ترقی پافتہ ممالک میں یہ کامیابی کے ساتھ اختیار کیا گیا ہے۔

Published: 01 Aug 2019, 8:10 PM IST

انہوں نے کہاکہ عالمی صحت تنظیم نے بھی اسے تسلیم شدہ حیثیت دی ہے۔ یہ لوگ چھوٹے طبی مراکز میں ایلوپیتھی کی محدود پریکٹس کرسکیں گے۔ یہ لائسنس ہر کسی کو نہیں دیا جائے گا۔ اس کے ضابطے اور طور طریقے ڈاکٹروں کے مشورہ سے میڈیکل کمیشن طے کرے گا۔ کمیشن اس کے لئے برج کورس کی مدت بھی طے کرے گا۔ اس کمیشن کو آئندہ 9 مہینوں میں قائم کیا جائے گا جس میں 25اراکین ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین، چانسلراور سرچ کمیٹی کے اراکین کوملاکر اس میں ریاستوں کے مجموعی طورپر 16نمائندے ہوں گے۔

Published: 01 Aug 2019, 8:10 PM IST

انہوں نے اس اندیشہ کو بے بنیاد قرار دیا کہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرس کی تقرری سے ملک میں نیم حکیموں کی تعداد بڑھے گی۔ بل میں نیم حکیموں کے لئے سخت التزام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پکڑے جانے پر ان پرایک سے پانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ لگایاجائے گا۔

Published: 01 Aug 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Aug 2019, 8:10 PM IST