صحت

بارش کے موسم میں بالوں کے جھڑنے کا مسئلہ، وجوہات اور گھریلو علاج

بارش کے موسم میں نمی اور آلودگی بالوں کو کمزور کر دیتی ہے، جس سے وہ ٹوٹنے اور جھڑنے لگتے ہیں۔ دہی، تیل کی مالش، ہربل شیمپو اور متوازن غذا جیسے گھریلو علاج ان کی صحت بہتر بناتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>بالوں کا جھڑنا / آئی اے این ایس</p></div>

بالوں کا جھڑنا / آئی اے این ایس

 

بارش کا موسم جہاں ایک طرف گرمی کی شدت سے نجات دلاتا ہے اور فضا کو خوشگوار بناتا ہے، وہیں دوسری طرف صحت اور بالوں کے لیے کئی مسائل بھی لے آتا ہے۔ ان میں سب سے عام مسئلہ بالوں کا جھڑنا ہے۔ نمی اور بدلتے موسم کے اثرات سے بال کمزور ہو جاتے ہیں اور جھڑنے لگتے ہیں۔ آیوروید کے مطابق یہ مسئلہ محض بیرونی نہیں بلکہ اندرونی جسمانی توازن سے بھی جڑا ہوا ہے۔

بارش کے موسم میں جسمانی توازن متاثر ہوتا ہے جسے آیوروید کی قدیم کتب میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ چرک سمہتا کے مطابق اس دوران جسم میں کئی طرح کی تبدیلیاں آتی ہیں جو ہاضمے پر اثرانداز ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں غذائی اجزاء پوری طرح جذب نہیں ہو پاتے اور بال جڑ سے کمزور ہو کر جھڑنے لگتے ہیں۔

Published: undefined

بارش میں فضا میں نمی بڑھ جاتی ہے۔ یہ نمی بالوں کے اندر جذب ہو کر انہیں بھاری، بے جان اور ٹوٹنے کا شکار بنا دیتی ہے۔ دوسری جانب بارش کے پانی میں موجود آلودگی اور کیمیائی اجزاء اسکالپ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس سے خارش، خشکی (ڈینڈرف) اور انفیکشن بڑھنے لگتے ہیں جو بالوں کے جھڑنے میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

دہی نہ صرف ہاضمے کے لیے مفید ہے بلکہ بالوں کے لیے بھی قدرتی ٹانک کا کام کرتا ہے۔ دہی میں موجود لیکٹک ایسڈ اور پروبایوٹک بیکٹیریا اسکالپ کی خراب خلیات کو صاف کرتے ہیں اور مائیکروبایوٹا کو متوازن رکھتے ہیں۔ اس سے خشکی اور خارش میں کمی آتی ہے جبکہ دہی میں موجود پروٹین بالوں کو مضبوطی اور قدرتی چمک بخشتا ہے۔ آیوروید ماہرین کے مطابق ہفتے میں کم از کم دو بار دہی کے استعمال سے بالوں کی جڑیں صحت مند رہتی ہیں۔

Published: undefined

آیوروید کے مطابق بالوں کی جڑوں کو غذائیت دینے کے لیے باقاعدہ تیل کی مالش ضروری ہے۔ ناریل کا تیل، آملہ، برہمی اور شیکاکائی جیسے اجزاء بالوں کو اندرونی طور پر طاقت دیتے ہیں۔ ناریل کا تیل بالوں کی نمی برقرار رکھتا ہے جبکہ آملہ میں موجود وٹامن سی بالوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ شیکاکائی بالوں کو نرم و ملائم بناتا ہے اور برہمی ذہنی دباؤ کم کرنے میں مدد دیتی ہے، جو بالوں کے جھڑنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

آیوروید میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بالوں کی صحت کے لیے صرف بیرونی دیکھ بھال کافی نہیں بلکہ اندرونی غذائیت بھی ضروری ہے۔ اس موسم میں ہلکی اور ہاضم غذا، سبز پتوں والی سبزیاں، تازہ پھل اور مناسب مقدار میں پانی پینا نہایت ضروری ہے۔ پروٹین، آئرن اور وٹامن بی کمپلیکس سے بھرپور غذا بالوں کو گرنے سے بچاتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ذہنی دباؤ کم کرنے، یوگا کرنے اور مناسب نیند لینے سے بھی بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔

Published: undefined

احتیاطی تدابیر

- بارش کے پانی سے بھیگنے کے بعد فوراً بالوں کو دھو لیں۔

- کیمیکل والے شیمپو کے بجائے ہربل شیمپو استعمال کریں۔

- بالوں کو زور سے رگڑنے کے بجائے نرم کپڑے سے خشک کریں۔

- گیلے بالوں میں کنگھی نہ کریں کیونکہ اس وقت بال سب سے زیادہ کمزور ہوتے ہیں۔

بارش کے موسم میں بالوں کا جھڑنا ایک عام مگر پریشان کن مسئلہ ہے۔ آیوروید کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اگر دہی کا استعمال، تیل کی باقاعدہ مالش، ہربل مصنوعات اور متوازن غذا کو روزمرہ کا حصہ بنایا جائے تو بال نہ صرف جھڑنے سے بچ سکتے ہیں بلکہ مزید مضبوط اور چمکدار بھی ہو جاتے ہیں۔ یوں برسات کا موسم خوشگوار بھی رہے گا اور بالوں کی صحت بھی برقرار رہے گی۔

(مآخذ: آئی اے این ایس)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2025-09-05/6lwmf85a/WhatsApp-Image-2025-09-05-at-5.53.19-PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی: مختلف علاقوں میں عید میلادالنبیؐ کا جلوس تزک و احتشام اور روایتی انداز میں نکالا گیا

  • ,
  • مودی حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن نافذ کرے: کانگریس