صحت

ملک میں کورونا کے فعال معاملوں میں کمی ،ایک مریض کی موت

دہلی  میں دو فعال معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 19,80,836 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصیر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصیر آئی اے این ایس 

 

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد کم ہو کر 1842 ہو گئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 530740 ہو گئی ہے۔ اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.40 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,34,394 ویکسین لگائی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے فعال معاملے کم ہو کر 1,842 ہو گئے ہیں اور اسی عرصے میں 108 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,41,50,057 ہو گئی ہے۔ صحت یابی کی شرح 98.81 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کی چھ ریاستوں میں کورونا  کے ایکٹیو معاملوں میں اضافہ ہوا ہے اور باقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد کم ہوئی ہے۔کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ایکٹو معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 181 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 40,32,371 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,309 پر مستحکم ہے۔

Published: undefined

قومی راجدھانی میں دو فعال معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 19,80,836 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک 26,522 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں تین فعال معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1،184 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 67,56,874 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,574 ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ مہاراشٹر میں کورونا کے ایک فعال کیس کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد کم ہو کر 80 ہو گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 18 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 79,88,619 ہو گئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,421 ہے۔

Published: undefined

گجرات میں کورونا کے ایک فعال کیس کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد کم ہو کر 12 ہو گئی ہے۔ ریاست میں ایک اور مریض کی موت سے اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 12,66,590 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 11,046 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

چھتیس گڑھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک فعال کیس کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد چار ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 1163627 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک 14146 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Published: undefined

مغربی بنگال میں دو فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 2097160 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 21532 پر مستحکم ہے۔

Published: undefined

تلنگانہ میں ایک فعال کیس کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے۔ اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 837361 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 4111 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا، آندھرا پردیش، پنجاب، راجستھان، اتراکھنڈ، انڈمان اور نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام، چندی گڑھ، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، جھارکھنڈ، لداخ، لکشدیپ، مدھیہ پردیش، منی پور، میگھالیہ میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined