فٹبال

اہم خبریں: باراتیوں کی بس حادثے کا شکار، 21 زخمی، ایک کی موت

 تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

باراتیوں کی بس حادثے کا شکار، 21 زخمی، ایک کی موت

سنبھل: اترپردیش کے ضلع سنبھل کے دھناری علاقے میں نیشنل ہائی وے پر باراتیوں سے بھری ایک بس اور ٹرکٹر ٹرالی کے درمیان ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں ٹرکٹر ڈرائیور کی موت ہوگئی جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ دھناری علاقے میں مانکپور کی مڑئیا باشندہ دھنی رام کے بیٹے کلیان کی بارات بدھ شام جناوی گئی تھی۔ نصف شب کے بعد باراتیوں کو لے کر بس واپس آرہی تھی۔ نیشنل ہائی وے پر بس قصبہ دھناری کے پاس سامنے سے آرہے ٹرکٹر۔ ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ٹرکٹر ڈرائیور پاٹھک کپور کے بیٹے پنا لال کی موت ہوگئی جبکہ اس کا ساتھ زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں سوار 20 باراتی زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

Published: 26 Nov 2020, 6:55 AM IST

آبائی مقام پر احمد پٹیل کی تدفین، راہل گاندھی نے کی شرکت

کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کی تدفین ان کے آبائی گاؤں بھروچ ضلع کے پیرامن میں انجام دی گئی۔ یہاں موجود حاضرین نے احمد پٹیل کو نم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی جمعرات کی صبح احمد پٹیل کو آخری سلام پیش کرنے بھروچ پہنچے۔

خیال رہے کہ احمد پٹیل کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد گڑگاؤں کے میدانتا میں انتقال ہو گیا تھا۔ وہ یہاں آئی سی یو میں داخل تھے اور ان کے جسم کے اعضا نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔

Published: 26 Nov 2020, 6:55 AM IST

وزیر داخلہ امت شاہ نے ممبئی حملے میں شہدا کو یاد کیا

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کے روز ممبئی دہشت گردانہ حملے کی 12 ویں برسی کے موقع پراس حملہ میں دہشت گردوں سے ڈٹ کر سامنا کرنے والے بہادر سیکیورٹی اہلکاروں کوان کی بہادری اورقربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

26 نومبر 2008 کو ممبئی کو بم دھماکوں اوراندھا دھند فائرنگ سے دہشت گردوں نے ہلا کر رکھ دیا۔ بارہ سال قبل اس حملے میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

شاہ نے حملے کی 12 ویں برسی کے موقع پر جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’میں ممبئی 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ ان حملوں میں دہشت گردوں کا سامنا کرنے والے بہادر سکورٹی اہلکاروں کو سلام۔ یہ قوم آپ کی بہادری اور قربانیوں کے لئے ہمیشہ شکر گزار رہے گی۔‘‘

Published: 26 Nov 2020, 6:55 AM IST

میراڈونا کے انتقال پر وزیر اعظم مودی کا اظہار تعزیت

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز سابق عالمی شہرت یافتہ فٹ بال کھلاڑی ارجنٹائن کے ڈیاگو میراڈونا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ ان کی ناگہانی موت سے ہم سب غمزدہ ہیں۔ شہرہ آفاق فٹ بال کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کا بدھ کے روز 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ کچھ دن پہلے ہی ان کے دماغ میں خون کے تھکے کی سرجری کرائی گئی تھی۔

میراڈونا کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا ’’ڈیاگو میراڈونا فٹ بال کے جادوگر تھے جنہوں نے اس کھیل کو دنیا میں مقبولیت کے عروج پر پہنچایا۔ میراڈونا نے اپنی زندگی میں فٹ بال کے میدانوں میں کھیل کے بہترین لمحات سے ہمیں لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا ۔ ہم سب ان کی اس ناگہانی موت سے غمزدہ ہیں۔ ایشوران کی آتما کو شانتی دے‘‘۔

Published: 26 Nov 2020, 6:55 AM IST

سوڈان کے سابق وزیر اعظم صادق المہدی کا انتقال

سوڈان کے سابق وزیراعظم صادق المہدی کا 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ سوڈانی میڈیا کے مطابق نومبر کے اوائل میں ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑتی چلی گئی۔ صادق مہدی کا انتقال متحدہ عرب امارات میں ہوا ہے۔ وہ 1966–1967 اور دوبارہ 1986–89 تک سوڈان کے وزیر اعظم رہے۔

Published: 26 Nov 2020, 6:55 AM IST

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دورہ بحرین ملتوی

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کا بحرین کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ دورہ دسمبر کے وسط میں متوقع ہے۔ ’ہارٹیز‘ کے مطابق نیتن یاہو نے منگل کے روز کہا کہ انہوں نے مستقبل قریب میں ملک کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد کی دعوت پر بحرین جانے کا پروگرام ہے۔

اخبار کے مطابق نیتن یاہو اگلے ہفتے بحرین کا دورہ نہیں کریں گے۔ ان کا متحدہ عرب امارات کا دورہ وہاں قومی تعطیل ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے بھی اس بات پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے۔ خیال رہے متحدہ عرب امارات اور بحرین نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے 15 ستمبر کو اسرائیل کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔

Published: 26 Nov 2020, 6:55 AM IST

میراڈونا کے انتقال پر ارجنٹائن میں سہ روزہ قومی سوگ کا اعلان

فٹبال کی تاریخ کے سب سے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ڈیاگو میراڈونا کے انتقال کی خبر ملتے ہی کھیل کی دنیا میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ میراڈونا کا بدھ کے روز گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا تھا۔ ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے اپنے ملک کے اس عظیم فٹ بالر کی موت پر سہ روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: 26 Nov 2020, 6:55 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Nov 2020, 6:55 AM IST