فٹبال

ایشیا کپ کی میزبانی سے ہندوستانی خاتون فٹ بال ٹیم پرجوش

ٹیم کی ہیڈ کوچ میمول راکی کا کہنا ہے کہ وہ پرجوش ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ میں ہندوستان کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہوں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی:اے ایف سی خاتون فٹ بال ایشیا کپ 2022 کے ہندوستان میں کھیلے جانے سے ہندوستانی خاتون ٹیم بہت پر جوش ہے اور ٹیم کو یقین ہے کہ اس سے ملک میں کھیلوں کا خصوصاً خواتین فٹ بال کو ایک بہت بڑا فروغ ملے گا۔ 1979 کے بعد ہندوستان پہلی بار اے ایف سی خاتون ایشیا کپ 2022 فائنلز جیسے بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ کنفیڈریشن آف ایشین فٹ بال (اے ایف سی) نے 2022 خاتون ایشیاء کپ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے حوالے کیا ہے۔ یہ فیصلہ اے ایف سی خاتون فٹ بال کمیٹی نے لیا۔ ہندوستان 17 فروری سے 7 مارچ 2021 تک فیفا انڈر 17 خاتون ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرے گا۔

Published: undefined

ٹیم کی ہیڈ کوچ میمول راکی کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں بہت پرجوش ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ راکی نے کہا کہ میں ہندوستان کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ میں اس کی میزبانی کے لئے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ہمارے پاس اس کی تیاری کے لئے ایک سال سے زیادہ کا وقت ہے اور مجھے یقین ہے کہ ٹیم اس ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Published: undefined

راکی نے کہا کہ ہندوستان میں خواتین کے فٹ بال میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں لوگ زیادہ سے زیادہ واقف ہو رہے ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں کو ایشیا میں دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔ شائقین جاپان، آسٹریلیا، کوریا اور چین جیسی ٹیموں کے خلاف براہ راست اسٹیڈیم میں ٹیم کو کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔ عالمی درجہ بندی میں 55 ویں نمبر پر آنے والی ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے گذشتہ سال نیپال میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اے ایف سی ویمن پلیئر آف دی ایئر 2019 کے لئے نامزد تین کھلاڑیوں میں شامل ٹیم کی کپتان اشلتا دیوی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں کھیلنا ان کے لئے ایک خواب کی طرح ہے۔

Published: undefined

اشالتا نے کہا کہ میں ہندوستان میں اس ٹورنامنٹ کے لئے کوششیں کرنے پر اے آئی ایف ایف اور مہیلا سمیتی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ یہ ایک بڑا قدم ہے اور سب کی نگاہیں اس پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے فٹ بال کھیلنا شروع کیا ہے، میں نے اپنی والدہ کے سامنے ایک بھی میچ نہیں کھیلا۔ میں صحیح وقت کا انتظار کر رہی تھی اور اب 2022 میں میں چاہتی ہوں کہ میری والدہ اسٹیڈیم آئیں اور مجھے ایشیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہوئے دیکھیں۔

Published: undefined

گول کیپر ادیتی چوہان نے بھی اسے ایک بہت بڑا موقع قرار دیا اور کہا کہ یہ بھی ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک بہت اچھا موقع ہے کہ وہ اپنے مداحوں کو یہ ظاہر کریں کہ وہ ہم پر کیوں اعتماد کرتے ہیں جب ہم کہتے ہیں کہ ہندوستانی خواتین کی ٹیم ٹاپ ٹیموں کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔ ادیتی نے کہا کہ اب ہمارے سامنے ایک بڑا چیلنج یہ ہے کہ ہم اس اعتماد کو برقرار رکھیں جو ہمارے پرستاروں نے ہم پر قائم کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو