فٹبال

جرمن ڈفینڈر ڈيالو نے پی ایس جی کے ساتھ کیا 5 سال کا معاہدہ

ڈيالو نےکہا کہ ’’میرے لئے پیرس سینٹ جرمین جیسے معروف کلب کے ساتھ وابستہ ہونا اعزاز کی بات ہے۔ یہ میرے کیریئر کا بڑا موقع ہے اور میں کلب کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پرعزم ہوں‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پیرس:فرانس لیگ کی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین نے فرینچ ڈیفنڈربنڈیس ليگا ابڈو ڈيالو سے پانچ سال کے لیے معاہدہ کیا ہے اور وہ کلب کے ساتھ اب 30 جون 2024 تک وابستہ رہیں گے۔ڈیالو کو اس معاہدہ کے تحت کلب ۲۹ ملین پاؤنڈس دے گا جو ہندوستانی کرنسی کے حساب سے 2478112878 روپے ہوں گے۔

Published: undefined

ڈيالو نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’میرے لئے پیرس سینٹ جرمین جیسے معروف کلب کے ساتھ وابستہ ہونا اعزاز کی بات ہے۔ یہ میرے کیریئر کا بڑا موقع ہے اور میں کلب کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پرعزم ہوں‘‘۔ 23 سالہ ڈیفنڈر موناکو یوتھ اکیڈمی سے نکلے ہیں اور تین سیشن میں وہ 19 میچ کھیل چکے ہیں جس میں سال 2017 میں اپنی ٹیم کے لیے لیگ ون خطاب جیتنا بڑی کامیابی رہی ہے۔

Published: undefined

اس کے بعد ڈيالو مینز 5سے وابستہ ہوگئے اور وہاں انہوں نے 30 میچ کھیلے جس میں ان کے نام تین گول رہے۔ ان کی کارکردگی کی بدولت بوروس ڈورٹمنڈ نے 2018 میں ان سے معاہدہ کیا تھا۔ سوئس کوچ لوسين فاورے کی قیادت میں انہوں نے ڈورٹمنڈ کیلئے 38 میچ کھیلے تھے اور وہ مرکزی ڈیفنڈر نیز فُل بیک کے طور پر کھیل چکے ہیں۔

Published: undefined

فرنچ انڈر 21 ٹیم کی جانب سے قومی ٹیم کے لیے انہوں نے 16 میچ کھیلے تھے۔ وہ اس سیشن میں پی ایس جی سے منسلک ہونے والے پانچویں کھلاڑی ہیں۔ ان سے پہلے کلب نے پابلو سرابيا، آندرے ہیریرا، مارسن بلكا اور مشیل بیکر سے معاہدہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • لوک سبھا انتخاب غیر جانبداری کے ساتھ ہوا اور ای وی ایم بھی ٹھیک رہا تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی