
فائل تصویر آئی اے این ایس
مدھیہ پردیش کے شاہڈول ضلع کا وچار پور گاؤں، جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے "منی برازیل" کا نام دیا تھا، ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ جرمنی کے ایف سی انگولشٹاٹ کلب کے سی ای او ڈائٹمر بایرزڈورفر اور ٹیکنیکل کوچ مینوئل شیفر شاہڈول پہنچ گئے ہیں۔ دونوں آج وچار پور کے ان کھلاڑیوں سے بات چیت کریں گے جنہوں نے حال ہی میں جرمنی میں عالمی معیار کی تربیت حاصل کی ہے۔
Published: undefined
وچارپور کے پانچ کھلاڑیوں سانیہ کونڈے، سوہانی کول، پریتم کمار، وریندر بیگا، اور منیش گھسیا اور کوچ لکشمی سہیس کو اکتوبر 2023 میں کلب کی اسکلز لیب، اسپورٹس سنٹر اور فٹ بال کلینکس میں جدید تربیت دی گئی تھی۔
Published: undefined
سی ای او بایرسڈورفر اور کوچ شیفر نے فٹنس، پوزیشنل اویرنس، بال کنٹرول، پاسنگ، شوٹنگ، دفاعی ڈھانچہ اور زیادہ دباؤ میں فیصلہ سازی جیسی فٹ بال کی جدید تکنیکوں کی ٹریننگ دی۔ اب شاہڈول میں وہ تربیت یافتہ کھلاڑیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور مزید تربیت کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے۔
Published: undefined
وزیر اعظم کے "من کی بات" میں ذکر ملنے کے بعد وچار پور کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پہچان ملی۔ جرمن کوچز کے شاہڈول کے دورے کو دیہی اور قبائلی علاقوں کے ٹیلنٹ کو عالمی فٹ بال سے جوڑنے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جارہا ہے۔ شاہڈول کے اپنے دورے کے بعد، دونوں ماہرین 24 نومبر کو بھوپال میں ٹی ٹی نگر اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور تربیتی سیشن بھی منعقد کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined