فٹبال

برطانیہ کے شہر لیورپول میں بڑا حادثہ، فٹبال کے فتح کے جلوس میں بے قابو کار گھس گئی، کئی افراد زخمی

اس واقعے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص 53 سالہ برطانوی شہری ہے، جو لیور پول کے علاقے کا رہائشی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کل یعنی پیر  کو برطانیہ کے لیورپول سٹی سینٹر میں پریمیئر لیگ ٹرافی جیتنے کا جشن منانے والے شائقین کو ایک کار نے  کچل کر زخمی کر دیا۔ کار اچانک ہزاروں کے مجمع میں گھس گئی اور درجنوں لوگوں کو زخمی کر دیا  ۔ کم از کم 27 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس واقعے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص 53 سالہ برطانوی شہری ہے، جو لیور پول کے علاقے کا رہائشی ہے۔ مرسی سائیڈ پولیس کے ترجمان نے کہا’’ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ گرفتار شخص ایک 53 سالہ برطانوی شخص ہے۔"

Published: undefined

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ وہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی تحقیقات کر رہے ہیں۔ مرسی سائیڈ پولیس نے کہا کہ کئی پیدل چلنے والوں کو کار نے ٹکر مار دی کیونکہ ٹیم کے اوپن ٹاپ کوچ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو لے کر شہر کے مرکز سے فتح کا جلوس لے کر جا رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق اس پریڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کسی بھی حادثے کے حوالے سے پولیس پہلے سے ہی چوکس تھی۔ ساتھ ہی شائقین کو خبردار کیا گیا کہ وہ آتش بازی اور ڈرون سے گریز کریں۔

Published: undefined

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے سے متعلق مسلسل معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، "لیورپول میں جو مناظر سامنے آئے وہ ہولناک ہیں۔ میری ہمدردیاں تمام زخمی اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ میں اس سنگین واقعے پر فوری اور مستقل ردعمل کے لیے پولیس اور ایمرجنسی سروسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined