فلم اور تفریح

کانس فلم فیسٹیول میں ریلیز ہوا ’مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن‘ کا ٹریلر

شیام بنیگل نے کہا کہ شیخ مجیب الرحمن ایک غیر معمولی شخص تھے، وہ ایک متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے تھے اور بہت ہی سادہ زندگی گزارتے تھے، لیکن ان کی ایک خواہش تھی جس نے انھیں بنگلہ دیش بنانے میں مدد کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مشہور و معروف فلمساز شیام بنیگل کی فلم ’مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن‘ کے ٹریلر نے 75ویں کانس فلم فیسٹیول میں سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کی۔ فلم بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فلم کے بارے میں بولتے ہوئے شیام بنیگل نے کہا کہ شیخ مجیب الرحمن ایک غیر معمولی شخص تھے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر اور بنگلہ دیش کے وزیر برائے اطلاعات و نشریات حسن محمود کی موجودگی میں کان میں ہندوستانی پویلین میں 90 سیکنڈ کا یہ ٹریلر لانچ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیام بنیگل کانس فلم فیسٹیول میں شامل نہیں ہو سکے تھے، اس لیے بعد میں انھوں نے شکریہ ظاہر کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا۔

Published: undefined

ویڈیو پیغام میں شیام بنیگل نے کہا کہ ’’یہ ایک ہندوستان-بنگلہ دیش مشترکہ پروڈکشن ہے، جو حقیقت میں اپنی طرح کا پہلا ہے۔ یہ ایک بہت ہی اہم فلم ہے کیونکہ مجھے نجی طور سے لگتا ہے کہ مجھے ایشیا کے کچھ بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ شیخ مجیب الرحمن ایک غیر معمولی شخص تھے۔‘‘

Published: undefined

شیام بنیگل نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ’’وہ (شیخ مجیب الرحمن) ایک بہت ہی متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے تھے اور ایک بہت ہی سادہ زندگی گزارتے تھے۔ لیکن ان کی ایک خواہش تھی جس نے انھیں بنگلہ دیش بنانے میں مدد کی۔ اس فلم پر کام کرنا بالکل حیران کن تھا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined