فلم اور تفریح

فلم ’اوتار-2‘ کی پوری دنیا میں دھوم، صرف تین دنوں میں ہی کمائی 3000 کروڑ روپے کے پار

ہندوستان میں تمل، تیلگو، ہندی، ملیالم اور کنڑ زبان میں ریلیز ’اوتار-2‘ نے باکس آفس پر 120 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے، ہندوستان میں اس فلم کا گراس باکس کلیکشن 160 کروڑ روپے کے پار پہنچ چکا ہے۔

فلم ’اوتار-2‘، تصویر آئی اے این ایس
فلم ’اوتار-2‘، تصویر آئی اے این ایس 

ہالی ووڈ کی فلم ’اوتار-2‘ یعنی ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ ریلیز کے بعد پہلے ہی ویکنڈ یعنی شروعاتی تین دنوں میں اس کی کمائی نے ظاہر کر دیا ہے کہ اس فلم کو لے کر لوگوں کی بے تابی غلط نہیں تھی۔ اس فلم کا انتظار لوگ 13 سال سے کر رہے تھے اور جب یہ 16 دسمبر کو ریلیز ہوئی تو اس کے دھماکے میں باقی فلمیں تباہ ہوتی دکھائی دیں۔

Published: undefined

بہترین وی ایف ایکس اور لاجواب ٹیکنالوجی فکشن کی بنیاد پر ’اوتار-2‘ نے ہر کسی کو متاثر کیا ہے۔ عالم یہ ہے کہ ہالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار جیمس کیمرون کی اس فلم نے دنیا بھر میں پہلے ویکنڈ پر 3000 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کر لیا ہے۔ ہر کوئی اس فلم کی تعریف کر رہا ہے اور اس کا اثر اس کی کمائی پر بھی صاف دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ رپورٹس تو ایسی سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ’اوتار-2‘ نے 3500 کروڑ روپے کی ریکارڈ توڑ ورلڈ وائیڈ کلیکشن کر لی ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کی بات کی جائے تو ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ یہاں بھی خوب کامیابی کا پرچم لہرا رہی ہے۔ ہندوستان میں تمل، تیلگو، ہندی، ملیالم اور کنڑ زبان میں ریلیز ہوئی اس فلم نے سنیما گھروں میں لوگوں کی بھیڑ جمع کر دی ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ ریلیز کے تین دنوں میں ہی اس فلم نے باکس آفس پر 120 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر ڈالی ہے، جبکہ ہندوستان میں اس فلم کا گراس باکس کلیکشن 160 کروڑ روپے کے پار پہنچ چکا ہے۔

Published: undefined

عالمی سطح پر ’اوتار-2‘ کو مل رہی اس کامیابی نے سپرہٹ ہالی ووڈ فلم ’اسپائیڈر مین- نو وے ہوم‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ساتھ ہی ماروَل یونیورس کی ’ایونجرس انفنٹی وار‘ کو بھی اوتار-2 نے شکست دے دی ہے۔ جیسے حالات پیدا ہو رہے ہیں، اس سے بہ آسانی کہا جا سکتا ہے کہ ’اوتار-2‘ رواں سال کی سب سے کامیاب ہالی ووڈ بننے کے دہانے پر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined