فلم اور تفریح

سوشانت سنگھ کے لیے سبھی کر رہے اجتماعی دعاء، کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی نے اعزاز سے نوازا

کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی نے سوشانت سنگھ راجپوت کو فلموں میں ان کی بہترین کارکردگی کے لیے اعزاز سے نوازا ہے۔ سوشانت کو دیا گیا یہ ایوارڈ ان کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ریسیو کیا۔

تصویر انسٹاگرام
تصویر انسٹاگرام 

سوشل میڈیا پر آج سوشانت سنگھ راجپوت زور و شور سے ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ دراصل ان کے لیے آج پوری دنیا میں بیٹھے ان کے شیدائی اجتماعی دعا کر رہے ہیں اور اس میں شامل ہونے کے لیے بالی ووڈ کی کئی ہستیوں نے لوگوں سے خصوصی اپیل بھی کی ہے۔ سوشانت سنگھ کی پرانی گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشانت کے لیے اجتماعی دعاء میں شریک ہوں۔

Published: 15 Aug 2020, 3:46 PM IST

اس درمیان کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی نے سوشانت سنگھ راجپوت کو فلموں میں ان کی بہترین کارکردگی کے لیے اعزاز سے نوازا ہے۔ سوشانت کو دیا گیا یہ ایوارڈ ان کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ریسیو کیا۔ اس ایوارڈ کے ساتھ شویتا کیرتی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس کے ساتھ لکھا ہے "ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر کیلیفورنیا ہمارے ساتھ ہے۔ کیا آپ ہمارے ساتھ ہیں؟ کیلیفورنیا آپ کے سپورٹ کا شکریہ۔" اس کے ساتھ ہی شویتا نے ہیش ٹیگ گلوبل پرئیرس فور ایس ایس آر بھی لگایا ہے، یعنی وہ سبھی لوگوں سے اپیل کر رہی ہیں کہ سوشانت کے لیے اجتماعی دعاء میں شریک ہوں۔

Published: 15 Aug 2020, 3:46 PM IST

آج دنیا بھر میں سوشانت کے چاہنے والے ان کے لیے ہاتھ جوڑ کر دعاء کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر GlobalPrayersForSSR# ٹرینڈ کر رہا ہے۔ سوشانت کی بہن شویتا نے اس تعلق سے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جو کہ سوشانت کے لیے منعقد دعائیہ جلسہ کا ہے۔ اس ویڈیو میں گھر کے سبھی اراکین سوشانت کے لیے دعاء کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ شویتا نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس مہم میں شامل ہوں اور ہاتھ جوڑ کر اپنی تصویر شیئر کریں۔

Published: 15 Aug 2020, 3:46 PM IST

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کو انصاف دلانے کے لیے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ لگاتار زور پکڑ رہا ہے۔ اب بالی ووڈ اور ٹی وی اداکار بھی ان کے لیے سی بی آئی جانچ کرائے جانے کی وکالت کی ہے۔ کیرتی سینن سے لے کر ورون دھون اور انکتا لوکھنڈے سے لے کر کشال ٹنڈن سمیت کئی اہم شخصیتوں نے انصاف کے لیے آواز بلند کی ہے۔

Published: 15 Aug 2020, 3:46 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Aug 2020, 3:46 PM IST