فلم اور تفریح

کریمنل جسٹس 4 کا ریکارڈ توڑ آغاز

پنکج ترپاٹھی نے اپنے کردار کے بارے میں کہا، "مادھو مشرا کا کردار ادا کرنا میرے لیے ہمیشہ سے ایک جذباتی سفر رہا ہے۔ یہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی کی کورٹ روم ڈرامہ سیریز 'کرمینل جسٹس: اے فیملی میٹر' نے او ٹی ٹی کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے اور پہلے دن 84 لاکھ ویوز کے ساتھ ہندی اوریجنل زمرے میں اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ حاصل کی ہے۔جیو ہاٹ ااسٹارپر ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر، یہ شو کسی بھی ہندی سیریزکے لیے سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شوبن گیا اور اسے ثقافتی اور ڈیجیٹل رجحان کے طور پر پہچانا گیا۔

Published: undefined

بی بی سی اسٹوڈیوز انڈیا کے تعاون سے اپلاؤز انٹرٹینمنٹ کی طرف سے تیار کردہ اور روہن سپی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ سیریز 29 مئی کو تین قسطوں کے ساتھ شروع ہوئی۔ اب ہر ہفتے ایک نئی قسط ریلیز ہو رہی ہے۔ پنکج ترپاٹھی اس سیزن میں اپنے مقبول کردار مادھو مشرا کے کردار میں واپس آئے ہیں۔

Published: undefined

پنکج ترپاٹھی نے اپنے کردار کے بارے میں کہا، "مادھو مشرا کا کردار ادا کرنا میرے لیے ہمیشہ سے ایک جذباتی سفر رہا ہے۔ یہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ جب میں ناظرین کو اس کردار سے جڑتے دیکھتا ہوں تو مجھے بے حد اطمینان ہوتا ہے۔ ان کے ردعمل نے مجھے اس کردار کو مزید سچائی اور لگن کے ساتھ ادا کرنے کی ترغیب دی۔ میں تمام ناظرین کی محبت اور حمایت کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined