فلم اور تفریح

خواتین کی مدد کے لئے پرینکا چوپڑا کی اپیل

فی الحال پوری دنیا کورونا سے متاثر ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ اس وقت سبھی ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں۔

Getty Images
Getty Images 

بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے لوگوں سے کورونا بحران کے دوران خواتین کے کاروبار میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ پرینکا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواتین کو حوصلہ افزا کرنے والے کاروبار میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: 15 Jul 2020, 8:11 AM IST

پرینکا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ یہاں تک کہ چھوٹے کاروبار کو بھی۔ کاروبار کے ٹھپ پڑنے اور محنتی مزدوروں کو دیکھ کر مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ لیکن میں خواتین سے متعلق کچھ چھوٹے کاروبار میں مدد دے کر ایک چھوٹی سی شروعات کرتی ہوں تاکہ ان کی زندگی دوبارہ بحال ہوسکے۔

Published: 15 Jul 2020, 8:11 AM IST

پرینکا نے کہا ’’ہم سبھی ہمیشہ اپنا بیسٹ دے کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔فی الحال پوری دنیا کورونا سے متاثر ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ اس وقت سبھی ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں۔ میں نے ایک چھوٹی سی پہل کی شروعات کی ہے۔ میں نے انکی پروفائل اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی ہے۔ برائے مہربانی ان کی حمایت کریں۔ انہیں فالو کریں یا خریداری کریں۔ جو کچھ بھی آپ مدد کرسکتے ہیں۔ اگر آپ بھی کسی ایسے کاروبار کو جانتے ہیں جس میں مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تو اسے کمنٹس باکس میں ٹیگ کریں۔ مجھے اس کے بارے میں بتائیں اور میں ان میں سے کچھ شیئر کرنے کی کوشش کروں گی۔ میں آپ سبھی سے گزارش کرتی ہوں ، آپ جوبھی مدد کر سکیں اس کے لئے آگے آئیں‘‘۔

Published: 15 Jul 2020, 8:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Jul 2020, 8:11 AM IST