فلم اور تفریح

پورن فلم بنانے کا معاملہ: راج کندرا کی پولیس حراست میں 27 جولائی تک توسیع

پولیس نے منگل کے روز پریس کانفرنس کے دروران کہا تھا کہ جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ راج کندرا اس معاملہ کے اہم سازشی ہیں اور ان کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں

راج کندرا کی فائل تصویر آئی اے این ایس
راج کندرا کی فائل تصویر آئی اے این ایس  

ممبئی: فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کاروباری اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا اور ریان تھورپ کی پولیس حراست میں 27 جولائی تک کے لئے توسیع کر دی گئی ہے۔ راج کندرا کی ریمانڈ آج یعنی کہ 23 جولائی کو ختم ہو رہی تھی۔

Published: undefined

راج کندرا معاملہ میں تفتیش کار نے عدالت میں دلیل دی کہ گوگل، آئی فون آپریٹنگ سسٹم اور دیگر پلیٹ فارموں سے فحش مواد سے وابستہ ایپ ’ہاٹ شاٹ‘ کو ہٹا دیا گیا تھا، جس کے بعد ملزم نے دوسرا راستہ اختیار کرتے ہوئے نئے ایپ ’بالی فیم‘ کو لانچ کیا۔ ملزم کا لیپ ٹاپ ضبط کر لیا گیا ہے، جس میں ہاٹ شاٹ کی 35 کلپوں سمیت کل 51 کلپ موجود تھیں۔

Published: undefined

عہدیدار نے کہا کہ ہاٹ شاٹ کے لئے بنائے گئے راین کے 4 ایم میل کھاتوں کو ریکور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کمپنی کے آڈیٹر اور آئی ٹی ڈیولپر کا بیان درج کر لیا گیا ہے اور انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے دفتر کا ماہانہ خرچ 4 ہزار سے 10 ہزار پاؤنٹ تک تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ فحش مواد سے کی گئی کمائی کا استعمال آن لائن سٹہ بازی میں کیا گیا، لہذا یس بینک اور یو بی اے (یونائیٹڈ بین آف افریقہ) کے کھاتوں میں کی گئی لین دین کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ راج کندرا کو پیر کے روز فحش مواد تیار کرنے اور اس کی تشہیر کرنے کا الزام ہے۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے فروری ماہ میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے فحش فلمیں بنانے اور اسے ایپ پر اپلوڈ کرنے کے ریکٹ کا پردہ فاش کیا تھا۔

Published: undefined

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال 7.5 کروڑ روپے ضبط کیے جا چکے ہیں اور ممکنہ طور پر کندار نے ہندوستان کے سخت فحاشی مخالف قوانین سے بچنے کے لئے برطانیہ میں ایک کمپنی کا قیام کیا تھا۔ گرفتار شدہ راج کندرا اور ان کے گروہ کے دیگر ارکان کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹ سے اشارے ملے ہیں کہ گوگل پلے کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے ان کے ایپ ہاٹ شاٹ کو بالک کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined