پنجاب کانگریس کا عہدہ صدارت سنبھالتے ہی ’فارم‘ میں آئے سدھو، ’دہلی ماڈل’ کے پرخچے اڑا دینے کا اعلان

کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کانگریس کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وہ وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے ہمراہ نظر آئے اور ان کے ساتھ اسٹیج کا اشتراک کیا۔

سدھو
سدھو
user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ: پنجاب کانگریس کے نو منتخب صدر نوجوت سنگھ سدھو نے جمعہ کے روز صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کا ہدف کانگریس کو پنجاب میں فتح سے ہمکنار کرانا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں دہلی ماڈل کے پرخچے اڑا دیئے جائیں گے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے اس موقع پر کہا کہ آج ملک کے کسان دہلی کی سڑکوں پر دھرنا دے رہے ہیں اور سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے۔ سدھو نے کہا کہ کارکنان کے اعتماد میں خدا کی آواز ہوتی ہے ہم کارکنان کی آواز کو سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آخر چوروں کی چوری کیوں نہ پکڑی جائے اور مہنگی بجلی کیوں خریدی جائے؟ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ میری سربراہی کا سب سے بڑا مقصد کسانوں کو بااختیار بنانا ہے، لہذا وہ کسان مورچہ کے ذمہ داران سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔


اس دوران وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ بھی سدھو کے ہمراہ نظر آئے اور انہوں نے تمام کارکنان کے درمیان اسٹیج کا اشتراک کیا۔ اس موقع پر کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ جب سونیا گاندھی گاندھی نے بتایا کہ وہ انہیں ریاستی صدر بنانا چاہتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ اس فیصلہ کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سدھو کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

سدھو کی تاجپوشی سے قبل وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے تمام ارکان اسمبلی اور پنجاب کانگریس کے عہدیداران کو چائے پارٹی پر مدعو کیا۔ پنجاب بھون میں منعقدہ چائے پارٹی میں نوجوت سنگھ سدھو سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔ یہاں بھی سدھو اور کیپٹن امریندر سنگھ ایک ساتھ موجود نظر آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔