فلم اور تفریح

معروف موسیقار اے آر رحمان 29 سال بعد اپنی اہلیہ سائرہ سے علیحدہ ہو رہے ہیں!

اے آر رحمان اور سائرہ کی شادی 1995 میں ہوئی تھی۔ یہ رشتہ 29 سال بعد ٹوٹنے والا ہے۔ دونوں کے تین بچے ہیں ، ختیجہ، رحیمہ، امین۔ موسیقار نے بتایا تھا کہ یہ رشتہ ان کی والدہ نے طے کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان شادی کے 29 سال بعد اپنی اہلیہ سائرہ بانو سے علیحدگی اختیار کرنے جا رہے ہیں۔ رحمان اور سائرہ کے وکیل نے عوامی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جوڑے نے طلاق کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اہلیہ کے مطابق وہ اس رشتے میں بہت تکلیف سے گزر رہی تھیں جس کو سنبھالنا ان کے لیے بہت مشکل ہو گیا ہے۔ اس لیے انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے ۔

Published: undefined

اے آر رحمان کے مداحوں کے لیے یہ خبر کسی صدمے سے کم نہیں۔ پبلک نوٹ کے مطابق جوڑے کا علیحدگی کا فیصلہ اچانک فیصلہ نہیں ہے۔ سائرہ کافی سوچنے اور سمجھنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہیں۔ انہوں نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ وہ اب اس رشتے کو نہیں بچا سکتیں۔

Published: undefined

پریس ریلیز میں لکھا گیاہے کہ  شادی کے کئی سال بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے۔ ایک دوسرے سے گہری محبت کے باوجود، جوڑے نے محسوس کیا ہے کہ تناؤ اور مشکلات نے ان کے درمیان ایک خلیج پیدا کر دی ہے جسے اس وقت کوئی بھی فریق پاٹنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ سائرہ نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ درد اور تکلیف کی وجہ سے کیا ہے۔ سائرہ اس مشکل وقت کے دوران عوام سے رازداری اور سمجھ بوجھ کی درخواست کرتی ہے، کیونکہ وہ اپنی زندگی کے اس مشکل باب سے گزر رہی ہیں۔

Published: undefined

اے آر رحمان اور سائرہ کی شادی 1995 میں ہوئی تھی۔ جوڑے کے تین بچے ہیں - ختیجہ، رحیمہ، امین۔ موسیقار نے بتایا تھا کہ یہ رشتہ ان کی والدہ نے طے کیا تھا۔ دونوں کے درمیان بہت ثقافتی اختلافات تھے لیکن اس کے باوجود وہ اپنے تعلقات کو اچھے طریقے سے نبھا رہے تھے۔

Published: undefined

فلم سلم ڈاگ ملینیئر کے لیے آسکر ایوارڈ جیتنے والے موسیقار اے آر رحمان کو ہندوستان  کا ایک بڑا میوزک کمپوزر مانا جاتا ہے۔ انہوں نے ماں تجھے سلام، اے ہمدم سنیو رے، تیرے بنا بیسوادی راتیاں جیسے کئی ہٹ گانے دیے۔ رحمان نے 1989 میں اسلام قبول کیا۔ انہوں نے اپنا نام دلیپ کمار سے بدل کر اللہ رکھا رحمان رکھ لیا۔ رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو اداکار کی رشتہ دار ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined