ممبئی: بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے آج یہاں مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ممبئی کے باندرا علاقے میں سوشانت کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔ انہوں نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر جان دی ہے۔ سوشانت سنگھ راجپوت کے اس قدم نے پوری فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سوشانت پھندے پر لٹکے ہوئے پائے گئے اور ان کے گھر کے ملازم نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس فی الحال موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
Published: 14 Jun 2020, 3:47 PM IST
سوشانت سنگھ راجپوت نے ’کس دیش میں ہے میرا دل‘ نامی یومیہ پروگرام میں کام کرتے تھے، لیکن انہیں ایکتا کپور کے سیریل 'پوتر رشتہ' سے شناخت ملی۔ اس کے بعد سوشانت کو بھی فلمیں ملنی شروع ہوگئیں۔
Published: 14 Jun 2020, 3:47 PM IST
'کائے پو چھے!' فلم میں سوشانت مرکزی کردار میں تھے اور ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ اس کے بعد انہیں پرینیتی چوپڑا کے ساتھ '’شدھ دیسی رومانس' میں دیکھا گیا اور کافی پسند کیا گیا۔ سوشانت سنگھ راجپوت نے کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی بائیوپک میں بھی اداکاری کی تھی۔ اس کے بعد سے انہیں لگاتار آفر مل رہے تھے اور انہوں نے سون چڑیا، چھچھورے اور کیدارناتھ جیتی اہم فلموں میں اداکاری کی۔
Published: 14 Jun 2020, 3:47 PM IST
سوشانت سنگھ راجپوت کی پیدائش بہار کے پٹنہ شہر میں 21 جنوری 1986 کو ہوئی تھی، تاہم ان کا تعلق بہار کے ہی پورنیہ شہر سے تھا۔ ان کی فلم چندا ماما دور کے حال ہی میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن بجٹ کے بحران کی وجہ سے اس کی شوٹنگ روک دینی پڑی تھی۔
Published: 14 Jun 2020, 3:47 PM IST
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دشا سالیان نے ممبئی کے ملاڈ کے مالونی علاقہ کی ایک عمارت کی 14 ویں منزل سے کود کر خود کشی کر لی تھی۔ دشا سالیان نے جس فلیٹ سے کود کر خود کشی کی تھی وہ ان کے منگیتر روہن رائے کا تھا جو کہ ایکٹر اور ماڈل ہیں۔
Published: 14 Jun 2020, 3:47 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Jun 2020, 3:47 PM IST