فلم اور تفریح

آئندہ پانچ برسوں میں 10 فلمیں کشمیر میں بناؤں گا: راہل بھٹ

فلم اداکار اور پروڈیوسر راہل بھٹ کا کہنا ہے کہ ’’میری اگلی فلم کا نام ’میڈ اِن کشمیر‘ ہے۔ اس فلم میں کام کرنے والے سبھی اداکار کشمیری ہوں گے۔ میں ایک بھی اداکار باہر سے نہیں لاؤں گا۔‘‘

کشمیر، یو این آئی
کشمیر، یو این آئی 

سری نگر: بالی وڈ فلم اداکار اور پروڈیوسر راہل بھٹ نے اعلان کیا کہ وہ اگلے پانچ سال کے دوران اپنی دس فلموں کی شوٹنگ کشمیر میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’میڈ اِن کشمیر‘ میں صرف مقامی ٹیلنٹ کو ہی استعمال کریں گے۔ راہل بھٹ نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’میں کشمیر میں آنے والے چار پانچ سال میں کم از کم دس فلمیں بناؤں گا۔ میں یہاں کے مقامی ٹیلنٹ کو استعمال کروں گا۔‘‘

Published: undefined

راہل بھٹ نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’میری اگلی فلم کا نام ’میڈ اِن کشمیر‘ ہے۔ اس فلم میں کام کرنے والے سبھی اداکار کشمیری ہوں گے۔ میں ایک بھی اداکار باہر سے نہیں لاؤں گا۔ فلم کا ڈائریکٹر کشمیری ہوگا اور پروڈیوسر میں خود رہوں گا، کیونکہ میں بھی کشمیری ہوں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہماری کوشش ہوگی کہ فلم کے تکنیکی عملے میں شامل لوگ بھی کشمیری ہوں۔ یہ ایک بین الاقوامی سطح کی فلم ہوگی۔ فلم کی شوٹنگ خزاں یا سرما کے موسم میں شروع کی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

راہل بھٹ نے کہا کہ اس کشمیر نے وہ دن بھی دیکھے ہیں جب بالی وڈ کی ہر دوسری فلم کی شوٹنگ یہاں ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس کی وجہ یہ ہے کہ پوری دنیا میں کشمیر جیسی خوبصورت جگہ اور خوبصورت لوگ کہیں نہیں ہیں۔ لہٰذا اس خوبصورتی کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، اور جتنا ممکن ہو سکے مقامی ٹیلنٹ کو استعمال کیا جائے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined