رواں سال اپریل ماہ میں پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستان نے پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو معطل کر دیا تھا۔ اس قدم کے بعد پاکستانی اداکاروں کے انسٹا اکاؤنٹس ہندوستان میں کھلنے بند ہو گئے تھے۔ لیکن اب کچھ اہم پاکستانی اداکاروں کے انسٹا اکاؤنٹس پھر سے ایکٹیو ہو گئے ہیں اور ہندوستان میں کھلنے لگے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی پر زبردست تنازعہ ہندوستان میں جاری ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات اب بھی کشیدہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے پاکستانی اداکاروں کے انسٹا اکاؤنٹس ایکٹیو ہونے پر حیرانی ظاہر کی ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو براہ راست یہی سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا ہند-پاک کشیدگی ختم ہو گئی ہے؟ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس تعلق سے تبصروں کا سیلاب دیکھنے کو مل رہا ہے۔ خاص طور سے پاکستانی اداکارہ ماؤرا ہوکین اور صبا قمر جیسی ہستیوں کے انسٹا اکاؤنٹس ہندوستان میں کھلنے پر حیرانی ظاہر کی جا رہی ہے۔ ان سبھی کے انسٹا اکاؤنٹس پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستان میں بند کر دیے گئے تھے۔
Published: undefined
ایک سوشل میڈیا صارف نے ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’کئی پاکستانی اداکاراؤں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پابندی کو کو ہندوستان میں خاموشی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ابھی تک کوئی آفیشیل اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن ایسا ہو رہا ہے۔ کیا ہم معمول والی حالت میں واپس آ گئے ہیں؟‘‘ ایک دیگر صارف نے لکھا ہے کہ ’’پاکستانی اداکارہ ماؤرا ہوکین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پابندی ہندوستان میں 2 ماہ بعد ہٹ گئی۔‘‘ حالانکہ حقیقت یہ بھی ہے کہ ہندوستان میں ماہرہ خان، ہانیہ عامر، فواد خان اور عاطف اسلم جیسی مشہور ہستیوں کے انسٹا اکاؤنٹس اب بھی اوپن نہیں ہو رہے ہیں۔ ایسے میں یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ آخر کچھ چنندہ اداکاروں کے ہی اکاؤنٹ سے ہی ہندوستان میں پابندی کیوں ہٹا دی گئی ہے؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined