فلم اور تفریح

’ہر ہر شمبھو‘ گا کر تنازعہ کا شکار ہوئی فرمانی ناز کا نیا نغمہ ’ہر گھر ترنگا‘ منظر عام پر

فرمانی کے نئے نغمہ پر لوگوں کا مثبت رد عمل نظر آ رہا ہے، ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے ’’موسیقی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا‘‘، تو دوسرے نے لکھا ’’دل خوش ہو گیا نغمہ سن کر۔ فرمانی اور پوری ٹیم کو سلام۔‘‘

فرمانی ناز کی فائل تصویر
فرمانی ناز کی فائل تصویر 

اتر پردیش کی مشہور اور متنازعہ گلوکارہ فرمانی ناز ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ’ہر ہر شمبھو‘ بھجن گا کر تنازعہ کا شکار ہونے والی اور خوب سرخیاں بٹورنے والی فرمانی ناز نے اپنے نئے نغمہ ’ہر گھر ترنگا‘ کو ریلیز کیا ہے۔ اس نغمے میں انھوں نے ہندو-مسلم اتحاد پر زور دیا ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا پیغام دیا ہے۔ 15 اگست کے پیش نظر مرکزی حکومت نے’ہر گھر ترنگا‘ مہم شروع کی ہے اور فرمانی ناز کا نیا نغمہ اس مہم کو رفتار دینے والا ثابت ہوگا۔ اس نغمہ میں وہ لوگوں سے ہر گھر پر ترنگا لہرانے کی اپیل کر رہی ہیں اور خود ترنگے کا دوپٹہ اور پگڑی باندھے ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

Published: undefined

فرمانی ناز کا تازہ نغمہ ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا ہے۔ گانے کو فرمانی ناز اور فرمان ناز نے آواز دی ہے۔ نغمہ نگاری انوج ملہیڑا کی ہے اور موسیقی دی ہے پروندر سنگھ نے۔ حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار کرنے والے اس نغمہ میں فرمانی ناز نے ہندو-مسلم بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دیا ہے۔ انھوں نے نغمہ کے ذریعہ لوگوں سے کہا ہے کہ ’نفرت کو ہم دور کریں گے، پیار دلوں میں اتنا بھریں گے، پیغام ہم لائیں گے، ہم سب کو سنائیں گے، گھر گھر لہرائیں گے، ترنگا پیارا، یہ دیش ہمارا ہے جان سے پیارا‘۔ فرمانی کا یہ پیغام اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ گزشتہ دنوں انھوں نے شیو بھوجن گایا تھا جس پر خوب ہنگامہ ہوا۔ اس نغمہ میں فرمانی ناز نے ملک کو صاف، نشہ سے پاک بنانے کی اپیل بھی لوگوں سے کی۔

Published: undefined

فرمانی کے اس نغمہ پر لوگوں کا مثبت رد عمل دکھائی دے رہا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے ’’موسیقی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا‘‘، تو دوسرے نے لکھا ’’دل خوش ہو گیا نغمہ سن کر۔ فرمانی ناز اور ان کی پوری ٹیم کو سلام۔‘‘ اسی طرح ایک دیگر سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے ’’ملک کی آواز... فرمانی ناز...!! فخر ہے ہمیں ہم ہندوستانی ہیں!‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو